سیّدنا قیس ابوالاقلح رضی اللہ عنہ
کنیت ان کی ابوالاقلح تھی۔بیٹے ہیں عصمہ بن مالک بن امہ بن ضبیعہ کے اوس کے خلفامیں سے ہیں غزوۂ بدرمیں شریک تھے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے اس طرح مختصرلکھاہے۔ میں کہتاہوں کہ یہ قیس داداہیں عاصم بن ثابت ابی الاقلح کے ابوالاقلح کا نام قیس بن عصمہ بن مالک بن امہ بن ضبیعہ ابن زید بن مالک تھا۔یہ صحابی نہیں ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے گذرچکےتھےان کےپوتے عاصم وہی شخص ہیں جن کی حفاظت بھڑوں۱؎نےکی تھی قصہ ان کا مشہورہےشاید ان کانام اوران کے ...