ضیائے صحابہ کرام  

  سیّدنا قرط ابن  جریرازدی رضی اللہ عنہ

  ۔جریربن عبدالحمید ازدی کے دادا ہیں۔محمد بن قدامہ نے روایت کی ہے وہ کہتےتھے ہم سے جریربن عبدالحمیدنے بیان کیاوہ کہتےتھےمجھ سے میرے والد نے اپنے والدعبداللہ بن قرط سے انھوں نے ان کے داداقرط بن جریرسے روایت کرکے بیان کیاکہ وہ کہتےتھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایایااللہ میری امت کو صبح کے وقت میں برکت دے نیزاس سند سے مروی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجوشخص آدمیوں کاشکرادانہ کرے وہ اللہ کاشکربھی ادا نہیں کرتا۔ان کاتذکرہ تین...

سیّدنا قروہ ابن  نفاثہ رضی اللہ عنہ

   بن عمروبن ثوابہ بن عبداللہ بن تمیمہ سلولی۔مرہ بن صعصعہ بن معاویہ بن بکر بن ہوازن کی اولاد کو سلولی کہتےہیں۔مرہ بھائی ہیں عامر بن صعصعہ کے مرہ کی اولاد ان کی ماں سلول بنت ذہل بن شیبان بن ثعلب کی طرف منسوب ہےیہ قروہ شاعرتھےاوران کی بڑی عمرتھی بنی سلول کی ایک جماعت کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خدمت میں آئے تھے اوراس سے پہلے یہ سب لوگ اسلام لاچکے تھےاس وقت انھوں نے یہ اشعارپڑھے؂ ۱؎        بان الشب...

سیّدنا قدو ابن  عمار رضی اللہ عنہ

  ۔سلمی۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئےتھے۔ابن شاہین نے ان کاتذکرہ اسی طرح لکھاہےاورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ علی بن محمد مداینی سے انھوں نے ابومعشرسے انھوں نے یزیدبن رومان سے اورمداینی کے راویوں سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے پھربنی سلیم رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے خدمت میں فتح مکہ کے سال آئےوہ سات سو آدمی تھےاوربعض لوگ کہتےہیں ایک ہزارلوگوں نےکہایہ سب لوگ مال غنیمت کے لیے آئے ہیں پھررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ا...

سیّدنا قدو ابن  عمار رضی اللہ عنہ

  ۔سلمی۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئےتھے۔ابن شاہین نے ان کاتذکرہ اسی طرح لکھاہےاورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ علی بن محمد مداینی سے انھوں نے ابومعشرسے انھوں نے یزیدبن رومان سے اورمداینی کے راویوں سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے پھربنی سلیم رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے خدمت میں فتح مکہ کے سال آئےوہ سات سو آدمی تھےاوربعض لوگ کہتےہیں ایک ہزارلوگوں نےکہایہ سب لوگ مال غنیمت کے لیے آئے ہیں پھررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ا...

سیّدنا قدامہ ابن  شاہین رضی اللہ عنہ

   نے ان کا تذکرہ علیٰحدہ کرکے بیان کیاہے اورانھوں نے عزرب بن ابراہیم ثقفی سے انھوں نے حمید ابن کلاب سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمجھ سے میرے چچاقدامہ نے بیان کیاوہ کہتےتھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاآپ جرہ کا حلہ پہنے ہوئے تھے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے مختصرلکھاہے۔ میں کہتا ہوں کہ یہ قدامہ کے بیٹے ہیں عبداللہ ثقفی کلابی کے اورابن مندہ نے بھی ان کا تذکرہ لکھا ہے اوراسی حدیث کواس طرح روایت کیاہے کہ حمید بن کلاب نے کہامجھ سے ...

سیّدنا قدامہ ابن  ملحان۔ رضی اللہ عنہ

  جمحی۔عبدالملک کے والد ہیں۔ابومسعود نے ان کاتذکرہ لکھاہےاورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ عبداللہ ابن رجأ نے عبدالملک بن قدامہ سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہانبی صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے سال منبرپر رونق افروزہوئے اوراللہ کی حمد وثناکے بعد فرمایاکہ اے لوگواللہ نے تم سے جاہلیت کی رسمیں اورنسبی تفاخرکی عادتیں دورکردی ہیں الخ۔ہمیں یعیش بن صدقہ بن علی فقیہ نے اپنی سند کے ساتھ ابوعبدالرحمن یعنی احمد بن شعیب سے روایت کرکے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے ان...

سیّدنا قدامہ ابن مظعون رضی اللہ عنہ

   بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح۔قریشی جمحی ۔کنیت ان کی ابوعمروتھی اوربعض لوگ کہتےہیں ابوعمر۔عثمان ابن مظعون کے بھائی تھے اور حفصہ اورعبداللہ فرزندان حضرت عمر کے ماموں تھےاورصفیہ بنت خطاب ان کے نکاح میں تھیں۔سابقین اسلام سے ہیں حبش کی طرف اپنے بھائیوں  عثمان اورعبداللہ کے ساتھ ہجرت کی تھی۔غزوۂ بدر میں اوراحد میں اورتمام مشاہد میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک تھےیہ عروہ اورابن شہاب اورموسیٰ اورابن اسحاق کا قول ہے۔ابن ...

سیّدنا قدامہ ابن مالک رضی اللہ عنہ

   بن خارجہ بن عمروبن مالک بن زید بن مرہ۔سعدالعشیرہ کے خاندان سے ہیں۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضرہوئےتھےاورفتح مصر میں شریک تھے۔بعض لوگ یہ بھی کہتےہیں کہ مصر میں جو صحابی تھے وہ مالک بن قدامہ بن مالک تھے۔یہ ابوسعید بن یونس کاقول ہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )...