سیّدنا قبیصہ ابن مخارق رضی اللہ عنہ
بن عبداللہ بن شدادبن ربیعہ بن نہیک بن ہلال بن عامر بن صعصعہ عامری ہلالی۔ان کا شماراہل بصرہ میں ہے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکرمشرف بہ اسلام ہوئے تھے کنیت ان کی ابوبشرتھی۔ابوالعباس یعنی محمد بن زید نے بیان کیاہے کہ قبصہ صحابی ہیں۔ان سے ابو عثمان سندی اورابوقلابہ نے اوران کے بیٹے قطن بن قبیصہ نے روایت کی ہے۔ہمیں یحییٰ بن محمودنے اپنی سند کے ساتھ مسلم سے روایت کرکے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے اورقتیبہ نے بیا...