سیّدنا قیاث ابن اشیم رضی اللہ عنہ
بن عامربن ملوح بن یعمرشداخ بن عوف بن کعب بن عامر بن لیث بن بکربن عبدمناہ بن کنانہ کنانی لیثی۔ابوعمر نے ان کاذکرکیاہےاورکہاہے کہ کنانی ہیں اوربعض لوگ ان کو لیثی اوربعض تمیمی کہتےہیں۔دمشق میں رہتےتھےبدرمیں مشرکوں کے ساتھ آئے تھے اس کے بعد اسلام لائے اوران کا اسلام اچھاہوابہت معمرآدمی تھے عبدشمس کازمانہ انھوں نے پایاتھااورواقعہ فیل میں سن تمیز کو پہنچ چکے تھے۔اس ہاتھی کی لید بھی انھوں نے دیکھی تھی سبزرنگ کی تھی جنگ یرموک میں شریک تھےا...