سیّدنا عمرو ابن عاص رضی اللہ عنہ
بن وائل بن ہاشم بن سعید بن عمروبن ہصیص بن کعب لوی بن غالب۔قریشی سہمی کنیت ان کی ابوعبداللہ ہے اوربعض لوگ کہتےہیں ابومحمد ہے۔والد ہ ان کی نابغہ منیت حرملہ تھیں قبیلۂ بنی جلان بن عتیک بن اسلم بن یذکربن عرّہ سے قید ہوکرآئی تھیں۔عمروبن عاص کے اخیانی بھائی عمرو بن اثاثہ عددی اورعقبہ بن نافع بن عبدقیس فہری تھے ایک شخص نے خود عمروبن عاص سے ان کی والدہ کاحال پوچھاتوانھوں نے کہاکہ میری والدہ کا نام سلمی بنت حرملہ اورلقب نابغہ تھ...