علمائے احناف  

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی

حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           شاہ ولی اللہ احمد بن عبد الرحیم بن وجیہ الدین شہید بن معظم بن منصور دہلوی: قطب الدین لقب تھا،آپ کا نسب تیس واسطوں سے حضرت عمر فاروق خلیفہ ثانی تک پہنچتا ہے۔آپ افضل علمائے متأخرین اور سید المفسرین سند المحدثین تھے۔ولادت آپ کی چار شنبہ کے روز بوقت طلوع آفتاب۴؍ماہ شوال ۱۱۱۴ھ میں ہوئئی۔پانچویں سال میں مکتب میں بیٹھے اور ساتویں سال میں آپ کے وال...

استاذ الاساتذہ بابائے فارسی حضرت علامہ مولانا منشی سیف الدین گھوسی

استاذ الاساتذہ بابائے فارسی حضرت علامہ مولانا منشی سیف الدین گھوسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مَوْتُ الْعَالِمِ مَوْتُ الْعَالَمِ مدینۃ العلما گھوسی سے علم و حکمت کا ایک اور سورج غروب ہوگیا۔ استاذ الاساتذہ بابائے فارسی حضرت علامہ مولانا منشی سیف الدین صاحب قبلہ سابق سینئر استاذ جامعہ شمس العلوم گھوسی مورخہ 06 جمادی الاولیٰ 1439ہجری بمطابق 24 جنوری 2018ء بوقتِ ظہر ہزاروں متعلقین، تلامذہ اور عقیدت مندوں کو چھوڑ کر دار فانی سے دار باقی کی جانب رحلت فرم...

شیخ محمد عابد سندھی مدنی

شیخ محمد  عابد  سندھی مدنی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: شیخ محمد عابد۔ لقب: رئیس العلماء،فقیہِ اعظم، محدث، محقق،صوفی،شیخ العرب والعجم۔آپ﷫ مولداً سندھی۔نسباً ایوبی۔موطناً مدنی۔ مسلکاً حنفی۔ مشرباً۔ نقشبندی تھے۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: شیخ محمد عابد بن شیخ احمد علی بن شیخ الاسلام محمد مراد بن حافظ محمد یعقوب بن محمود انصاری بن عبدالرحمن بن عبد الرحیم بن محمد انس بن عبداللہ بن محمد جابر بن محمد خالد بن مالک بن ابی عوف بن حسان بن سالم...

علی متقی

                علی بن حسام الدین بن عبدالملک بن قاضی خان متقی جونپوری[1] الاصل برہانپوری المولد: ۸۵۷؁ھ میں برہانپور میں پیداہوئے،پہلے شیخ حسام الدین ملتانی وغیرہ سے مختلف علوم حاصل کیے پھر ۹۵۳؁ھ میں مکّہ شریف کو تشریف لے گئے اور شیخ ابا الحسن بکری وغیرہ مشائخ وارکان دین سے فقہ وحدیث وغیرہ علوم و فنون کی تکمیل کر کے جامع کمالات ظاہری و باطنی ہوئے اور مکہ معظمہ میں ہی اقامت اختیار کر کے ن...

حضرت علامہ مولانا قاسم علوی صاحب

ممتاز العلماء، قائد ِاہلسنّت، استاذالاساتذہ، رہبرِ قوم وملت، ناشرِ مسلکِ اعلیٰ حضرت، صدرِ اعلیٰ مجلسِ علمائے اسلام مغربی بنگال و بزمِ رضائے مصطفٰے، حضرت علامہ مولانا قاسم علوی صاحب قبلہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   مَوْتُ الْعَالِمِ مَوْتُ الْعَالَمِ   ممتاز العلماء، قائدِ اہلسنّت، استاذالاساتذہ،  رہبرِ قوم وملت ، ناشرِ مسلکِ اعلیٰ حضرت، صدرِ اعلیٰ مجلسِ علمائے اسلام مغربی بنگال و بزمِ رضائے مصطفٰے، حضرت علامہ مولانا قاسم علوی صاحب...

ملک العلماء قاضی شہاب الدین دولت آبادی

ملک العلماء قاضی شہاب الدین دولت آبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: قاضی شہاب الدین احمد۔لقب:ملک العلماء،زاولی۔تخلص: سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے:ملک العلماء قاضی شہاب الدین احمد بن شمس الدین بن عمر دولت آبادی علیہم الرحمۃ۔مختلف تذکروں کی کتب میں آپ کانام ’’احمد بن عمر‘‘بھی آیا ہے۔لیکن قاضی شہاب الدین دولت آبادی کےنام سے معروف ہیں۔(حاجی خلیفہ:ج2)۔ تاریخِ  ولادت: آپ کی ولادت باسعادت ساتویں سن ہجری کودولت آباد ہندوست...

حضرت مولانا مفتی عبد الحفیظ حقانی

حضرت مولانا مفتی عبد الحفیظ حقانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی عبدالحفیظ حقانی۔لقب:مفتیِ اعظم آگرہ۔ والد کااسمِ گرامی:مولانا عبدالمجیدآنولوی  رحمۃ اللہ علیہ،آپ اپنے وقت کے جید عالمِ دین تھے۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مفتی عبدالحفیظ حقانی بن مولانا عبدالمجید آنولوی  بن شیخ عبدالکریم بن شیخ عبداللہ۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخِ ولادت:  آپ رحمۃ اللہ علیہ 1318ھ،بمطابق 1900ء کو "محلہ مداری دروازہ" بریلی (انڈیا)میں پیداہوئے۔تا...

شیخ عبد الرحمٰن بن قاضی القضاۃ

شیخ عبد الرحمٰن بن قاضی القضاۃ رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب: آپ کا نام عبد الرحمٰن بن قاضی القضاۃ شمس الدین ابو عبد اللہ محمد دیری اور لقب امین الدین تھا۔ تاریخِ ولادت:  آپ 820 ھ سے پہلے پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم :آپ نے اپنے ملک کےعلماء وفضلاء سے علم حاصل کرکےجامعِ علومِ عقلیہ ونقلیہ  اور فائقِ زمانہ ہوئے۔ سیرت وخصائص: شیخ عبد الرحمٰن بن قاضی القضاۃ کی ذات و شخصیت علم واخلاق کی وجہ سے دیگر تمام لوگوں سے ممتاز تھی۔آپ نےدین کی خدمت کے ساتھ ساتھ م...

حضرت محمد سرخکتی

محمد سرخکتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا نام محمد بن عبد اللہ بن فاعل سرخکتی ہے۔ آپ کی کنیت ابو بکراور لقب مجدالائمہ ہے۔ سیرت وخصائص:آپ امام فاضل، مرجع العلماء اور صاحبِ طریقتِ حسنہ تھے، آپ کو قوتِ نظری اوردستگاہ کامل حاصل تھی۔اور شہرِ سرخکت کے جو علاقۂ سمرقند میں واقع ہے رہنے والے تھے۔ پہلے سمرقند میں فقہ پڑھی پھر بخارا میں امامت اختیار کی اور وہاں کے علماء وفضلاءسے  تحصیلِ علوم کی۔ ابو المعالی محمد بن محمد زیدسے حدیث کوسنااور آپ س...

حضرت بابا یوسف شاہ تاجی

حضرت بابا یوسف شاہ تاجی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مولانا عبدالکریم۔المعروف۔ حضرت  بابایوسف شاہ تاجی ۔والد کا اسمِ گرامی: سید لعل محمد علیہ الرحمہ۔آپ جے پور کے ایک غریب گھرانے کے چشم وچراغ تھے۔ مقامِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  جے پور(ریاست راجستھان کا دارالحکومت،انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے محلہ کے مکتب میں ہوئی۔ وہیں اردو،فارسی،عربی کی چند کتب پڑھیں تھیں کہ معاشی تنگی نے مجبور کردیا اور بچپن میں ...