مولانا عبداللہ انصاری
مولانا عبداللہ انصاری سلطان پوری: ہند کے اکابر علماء اور اعاظم فقراء میں سے بڑے عارف و متشرع و متورع اور دافع کفرو بدعت اور محی السنۃ و توحید تھے، شیر شاہ کے عہد سے اکبر شاہ کے وقت تک مخدوم الملک کے خطاب سے مخاطت رہے۔جب اکبر شاہ نے مذہب الٰہیہ اختراع کر کے الاللہ اکبر خلیفۃ اللہ پڑھیں تو مولانا نے اس کا مقابلہ کیا،اس پر اکبر نے آپ کو کہا کہ آپ میرے ملک سے نکل جائیں۔ مولانا ایک م...