خواجہ محمد اسلم
خواجہ محمد اسلم[1] قاضی محمد اسلم والد میر زاہد: عالمِ اجل،فقیہ اکمل،جامع علومِ عقلیہ و نقلیہ تھے،ہرات میں پیدا ہوئے اور طلبِ علم کی غرض سے لاہور میں تشریف لائے ار شیخ بہلول سے جو علمائے کبار میں سے لاہور میں تھے،علوم حاصل کیے،پھر آگرہ میں سلطان جہانگیر کے پاس تشریف لے گئے۔چونکہ آپ مولانا کلاں محدث کے رشتہ داروں میں سے تھے جو بادشاہ کے استاد تھے اس لیے آپ کی بڑی عزت ہوئی اور کاب...