ضیائی شخصیات  

سعیدابوالبحزی رحمتہ اللہ علیہ

سعیدابوالبحزی ایک صحابی سے،شعبہ بن عمروبن مروسے،انہوں نےابوالبحزی سے،انہوں نے ایک ایسےآدمی سے،جس نےحضورِاکرم سےسُنا،آپ نےفرمایا،لوگ اس وقت تک تباہ نہیں ہوتے،جب تک وہ اپنےآپ سے معذرت خواہ ہوتے رہیں،دونوں نےذکرکیاہے۔ ...

سعیدبن جشم رضی اللہ عنہ

سعیدبن جشم نے ایک انصاری سے،سعیدبن عامرنے ایک شخص سےجس کانام غالباً سعیدبن جشم انصاری تھا،اورجوحضورِاکرم کے صحابی تھے،اورجوشام میں منتقل ہوگئے تھے،انہوں نےبیان کیا کہ ایک بار آپ نے ہمیں ایسی نصیحت کی،اورایسا موثروعظ فرمایا،کہ جس پربدن پررونگٹے کھڑے ہوگئےآنکھوں نے بہناشروع کردیا،اوردل کانپنے لگ گئے، ہم نےکہا،یارسول اللہ!اس سےتو معلوم ہوتاہے،کہ آپ دنیاسے تشریف لے جانے والے ہیں،اس لئے ہم سے کوئی عہدلیجئے، فرمایا الل...

سعید بن مسیب رحمتہ اللہ علیہ

سعیدبن مسیب،تیس عدد صحابہ سے،ابویاسر بن ابی حبہ نےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نےیزیدبن ہارون سے،انہوں نے حجاج بن ارطاۃ سے،انہوں نےعمروبن شعیب سے، انہوں نےسعیدبن مسیب سے،انہوں نے حضورکےتیس عددصحابہ سےیہ حدیث سنی، حضوراکرم نے فرمایا،جس نےاپنےغلام کاایک حصہ آزاد کیا،یہ حکم باقی ماندہ حصے پربھی لاگوہوگا،ابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...

سعیدبن مسیب رحمتہ اللہ علیہ

سعیدبن مسیب ایک صحابی سے،عبیداللہ بن عمرنےابن شہاب سے،انہوں نے سعیدبن مسیب سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی کہ رسولِ اکرم عیدگاہ کی طرف روانہ ہوئے،وہاں صحابہ نےآپ کےپیچھےصف بندی کی،اورنجاشی کے لئےچارتکبیرنمازجنازہ ادافرمائی،اس حدیث کو اصحاب سیرنے،سعیدبن مسیب سے،بواسطئہ ابوہریرہ روایت کیاہے،ابن مندہ نے ذکرکیاہے۔ ...

سعید بن یسار رضی اللہ عنہ

سعیدبن یساربنوجہنیہ کےایک آدمی سے،حماد نے عمروبن یحییٰ سے،انہوں نے سعیدبن یسارسے روایت کی کہ میں نےبنوجہنیہ کےایک ایسے آدمی کودیکھا،جس سے طویل تراورعظیم آدمی میں نے نہیں دیکھاتھا،اس آدمی سے منقول ہے کہ ہم حضورِاکرم کےپاس ایسےزمانےمیں آئے،جب ملک میں قحط تھا،حضورِاکرم نے فرمایاان کوباہم تقسیم کرلو،لوگ ایک ایک دودوآدمیوں کے ہاتھ پکڑکر لے جارہےتھے،لیکن میراقداورحجم دیکھ کرگھبراتے تھے،ابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...

سلام بن عمرو رحمتہ اللہ علیہ

سلام بن عمرو ایک صحابی سے،ابوعوانہ نےابوبشرسے،انہوں نےسلام بن عمروسے،انہوں نے ایک صحابی سےروایت کیا،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،کہ کُتّا نجس ہے،سوائے اس کتے کے جوبکریوں کی رکھوالی کےلئےہو،اس میں نہ توکوئی عزت ہے اورنہ فائدہ۔ ابوالفضل بن ابوالحسن فقیہہ نےباسنادہ ابویعلی سے،انہوں نے محمدبن بشارسے،انہوں نے غندر سے، انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے ابوالبشرسے،انہوں نے سلام سے،انہوں نےایک صحابی سے ر...

سلیم اسماعیل بن ابراہیم رضی اللہ عنہ

سلیم بن اسماعیل بن ابراہیم انصاری،بنوسلیم کےایک آدمی سےیحییٰ نے اجازۃً باسنادہ تا ابوبکرابن ابی عاصم،انہوں نے بنداء سے،انہوں نے بدل بن محیرسے،انہوں نے سعیدسے،انہوں نے علاء بن اخوشعیب انفرازی سے،انہوں نے ایک آدمی سے،انہوں نے اسماعیل سے،انہوں نے بنی سلیم کے ایک آدمی سےروایت کی،کہ میں نے رسولِ کریم سے،امامہ دخترِ عبدالمطلب سےنکاح کی درخواست کی،آپ نے اس سے میرانکاح کرادیا،اورگواہ طلب نہ فرمائے،دونوں نے ذکرکیاہے۔ ...

سلیط الحسن رضی اللہ عنہ

سلیط الحسن،بنوسلیط کےایک آدمی سے،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے ابوالنصرسے،انہوں نے ابن المبارک سے،انہوں نے حسن سے،انہوں نے بنوسلیط کے ایک آدمی سے روایت کی کہ وہ رسولِ اکرم کی خدمت میں حاضرہوئے،آپ صحابہ کی ایک جماعت میں تشریف فرماتھے،انہوں نے آپ کوفرماتے سُنا،مسلمان،مسلمان کابھائی ہے،نہ وہ اس پر ظلم کرےگااورنہ اسےرسواکریگا،آپ نے سینے کی طرف اشارہ کرکے فرمایا،کہ تقوٰی ک...

شبیب بن ابی روح رحمتہ اللہ علیہ

شبیب بن ابی روح ایک صحابی سے،وکیع نے سفیان سے،انہوں نےعبدالملک بن عمیرسے، انہوں نے شبیب بن ابی روح سے،انہوں نے ایک صحابی سےروایت کی،کہ ایک دن حضوراکرم نے صبح کی نماز میں سورہء روم تلاوت فرمائی،اوردرمیان میں آپ بھول گئے،بعدازختم نماز آپ نے فرمایا، بعض لوگ کیسے عجیب ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ نماز میں شریک ہوتے ہیں،مگربغیرطہارت کے، جس سے ہماری نماز میں خرابی واقع ہوجاتی ہے،کوئی آدمی بغیر طہارت نماز میں شریک نہ ہو، دونوں ن...

شداد بن ہادایک بدوسے رحمتہ اللہ علیہ

شدادبن ہادایک بدوسے،جوحضورِاکرم کی صحبت سےمستفیض ہوا،یعیش بن صدقۃ الفقیہہ نے باسنادہ ابوعبدالرحمٰن نسائی سے،انہوں نے سوید بن نصر سے،انہوں نے عبداللہ بن ابی جریح سے،انہوں نے عکرمہ بن خالدسے،انہوں نےابن ابی عمارسے،انہوں نے شداد بن ہاد سےروایت کی،کہ ایک بدوآپ کی خدمت میں آیااورایمان لے آیا،پھرپوچھا،کیامیں ہجرت کروں،آپ نے اجازت دے دی اورایک صحابی کواس کےبارے میں ضروری ہدایات دیں،جب کبھی لڑائی ہوتی،توحضورِ اکرم مالِ غ...