ضیائی شخصیات  

قزعہ بن یحییٰ رحمتہ اللہ علیہ

قزعہ بن یحییٰ ایک صحابی سے،اوزاعی نےحسان بن عطیہ سے،انہوں نےقزعہ بن یحییٰ سےروایت کی کہ بصرے میں ایک صحابی سے ہماری ملاقات ہوگئی،جب انہوں نےروانگی کاارادہ کیا،تواہلِ بصرہ کےکچھ لوگوں نےجن میں میں بھی شامل تھا،بغرض مشابعت ان کاساتھ دیا،لوگ واپس ہوتے گئے اورآخرکارصرف میں رہ گیا،میں نےان سےدرخواست کی کہ ازراہِ کرم مجھےحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث سنائیے،انہوں نےکہامیں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا،جس نے...

قریش منذر رضی اللہ عنہ

قریش بن منذر،الثوری ایک قریشی سےربیع بن منذر ذوری نے اپنے والدسے روایت کی کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اورطلحہ رضی اللہ عنہ کےدرمیان گفتگوہورہی تھی،حضرت علی نے کہا، کہ جری وہ شخص ہےجو اللہ اوررسول کوکافی سمجھے،پھرفرمایافلاں فلاں کوبُلاؤ،انہیں کہا،کہ قریش کے چندآدمیوں کوبُلالاؤ،پوچھاتم کس بات کی شہادت دوگے، انہوں نے کہا،حضورِاکرم نے فرمایا،میرا نام بھی رکھ لواورکنیت بھی مگرآج کے بعداس کی اجازت نہ ہوگی،دونوں نے ذکرکیاہے۔...

ربعی رضی اللہ علیہ

ربعی ایک صحابی سے،سفیان نےمنصورسے،انہوں نے ربعی بن خراش سے،انہوں نے ایک صحابی سےروایت کی،کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،کہ تم اس مہینے(شعبان)سےآگے نہ بڑھو،جب تک کہ تم اگلے مہینے کاچاندنہ دیکھ لویاگنتی پوری نہ کرلواورپھرروزےرکھو،جب تک نیاچاندنہ نظرآئے،یاگنتی نہ پوری ہوجائے، ابن مندہ اورابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

رفیع ابوالعالیہ رضی اللہ علیہ

رفیع ابوالعالیہ ایک صحابی سے،ابوخلدہ خالد بن دینارنےابوالعالیہ سے،انہوں نے ایک ایسے آدمی سےجسےحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کاشرف حاصل ہوا،یہ روایت کی اورکہاکہ میں نے آپ سےتمہارے لئے یہ بات محفوظ رکھی ہےکہ جب حضورِاکرم نمازاداکرچکتے،توآپ اس وقت تک مسجد سے نہ نکلتےجب تک دوrسری نمازکاوقت نہ آجاتا،پھرآپ مسجدکےدرمیان سادہ ساوضو فرمالیتے۔ ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنےوالد سے،انہو...

راشدبن سعدالمقرائی رضی اللہ علیہ

راشدبن سعدالمقرائی،ایک صحابی سے،ابومحمدبن ابوالقاسم دمشقی اجازۃً ابوالقاسم حسین بن حسن بن محمدبن اسدی سے،انہوں نےابوالقاسم علی بن محمدبن علاء سے،انہوں نےابومحمدبن ابونصر سے، انہوں نےابوالحسن بن حذلم سے،انہوں نےابوزرعہ عبدالرحمٰن بن عمروسے،انہوں نے عبداللہ بن صالح سے،انہوں نے معاویہ بن صالح سے،انہوں نےصفوان بن عمروسے،انہوں نےراشد بن سعدسے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی کہ انہوں نے آپ سےدریافت کیایارسول اللہ، سوائے شہدا...

ثابت بن سمط رضی اللہ عنہ

ثابت بن سمط ایک صحابی سےشعبہ نے ابوبکربن حفص سے،انہوں نےعبداللہ بن محیریزسے، انہوں نےایک صحابی سےروایت کی کہ میری امت کےکچھ لوگ شراب پئیں گےاوراس مشروب کانام بدل دیں گے۔ اسی حدیث کوسفیان نےشیبانی سے،انہوں نےابوبکربن حفص سے،انہوں نےعبداللہ بن محیریز سے،انہوں نےایک صحابی سےاورانہوں نےرسولِ کریم سےروایت کی۔ اسی طرح بلال نےیحییٰ سے،انہوں نےابوبکربن حفص سے،انہوں نے عبداللہ بن محیریزسے، انہوں نےثابت سےانہ...

سعدبن ابراہیم رضی اللہ عنہ

سعدبن ابراہیم بنوغفارکےایک آدمی سے،ابراہیم بن سعدزہری نےاپنےوالدسےروایت کی کہ ہم حمیدبن عبدالرحمٰن کے پاس بیٹھےہوئےتھے کہ مسجدنبوی میں ہمارا ایک غفاری دوست جس کی آنکھوں میں کچھ کمزوری تھی،سامنے آگیا،حمیدنےاسےبُلابھیجا،جب وہ آیا،توحمیدنےمجھےکہا،اے بھتیجے!ذراکھلےہوبیٹھو،کیونکہ اس شخص نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کئی سفروں میں شرکت کی ہے،چنانچہ وہ ہم دونوں کے درمیان بیٹھ گیا،پھرحمیدنےاس آدمی سے کہا،جوحدی...

سعدبن مسعود رحمتہ اللہ علیہ

سعدبن مسعود،ایک صحابی سے،بکربن مضرنے عبیداللہ بن زحرسے،انہوں نےسعدبن مسعود سے، انہوں نےایک صحابی سے،انہوں نےحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےروایت کی،فرمایا، بخدا اس وقت میری امت کاکیاحشرہوگا،جب مرداکڑاکڑکرچلیں گےاورعورتیں نازواداکی نمائش کریں گی،اوراسی طرح جب میری امت دوحصوں میں بٹ جائے گی،ایک حصہ اللہ کی راہ میں اپنا سینہ تان کرکھڑاہوگااوردوسراحصہ غیراللہ کاکارگزارہوگا،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

سالم بن ابوالجعد رحمتہ اللہ علیہ

سالم بن ابوالجعد،ایک صحابی سے،ہمام نےعطاءبن سائب سےروایت کی،کہ ایک بدونےحضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوکرکہا،السلام علیک یاغلام بنی عبدالمطلب! حضورِ اکرم نےاس کےسلام کاجواب دیا،اس نےکہا،میں اپنی قوم کاقاصداوران کی طرف سےوفدبن کر آیاہوں،میں آپ سےکچھ سوالات پوچھنےآیاہوں،اورمیراتعلق بنوجثم سےہے،جوآپ کے ننھیال ہیں،کیاآپ کومعلوم ہے کہ آپ کوکس نےپیداکیا،آپ سےپہلےکون تھا،اورکیاوہ اب بھی ہے، آپ...

صدی بن عجلان ابوامامہ باہلی رحمتہ اللہ علیہ

صدی بن عجلان ابوامامہ باہلی ایک صحابی سے،القاسم نےابوامامہ سے،انہوں نےایک ایسے شخص سےجس نےحضورِاکرم کی زیارت کی،جب آپ یوم الترویہ کومنیٰ کی طرف جارہےتھےاورآپ کی سواری کےایک طرف بلال چل رہےتھے،ان کےہاتھ میں ایک لکڑی تھی،جس پرانہوں نے حضورِاکرم کوگرمی سے بچانےکےلئے ایک کپڑاتان رکھاتھا، ابنِ مندہ اورابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...