ضیائی شخصیات  

محمدبن ابراہیم تیمی رحمتہ اللہ علیہ

محمدبن ابراہیم تیمی ایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےوالدسے،انہوں نے محمدبن جعفرسے،انہوں نےشعبہ سے،انہوں نےعبدریہ سے،انہوں نےسعیدسے،انہوں نے محمد بن ابراہیم سے،انہوں نےایک صحابی سے،روایت کی کہ انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو احجارزیت کےپاس دیکھاکہ ہاتھ اٹھاکردُعاکررہےتھے،دونوں نے ذکرکیاہے۔ ...

محمدبن کعب القرظی رضی اللہ عنہ

محمدبن کعب القرظی ایک انصاری بنووائلی سے،انہوں نے رسولِ اکرم سےسوال کیا،یارسول اللہ! کس پر جمعہ فرض ہے،فرمایا،سوائے عورت ،بچے اورغلام کے ہرمسلمان پرفرض ہے،ابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...

محمدبن منکدر رضی اللہ عنہ

محمدبن منکدرایک انصاری سے،انہوں نےاپنےوالدسےروایت کی کہ ہم حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل میں بیٹھے ہوئے تھےکہ آپ نے انہماک سے کسی بات کی طرف کان لگالئے،تاآنکہ ہم اُکتاگئےپھرہماری طرف متوجہ ہوئےاوروہ انہماک ختم ہوگیا،فرمایا،جبرئیل آئے تھے، اور کہہ رہے تھے،اللہ نے فرمایا،کہ جب بندہ مومن مجھ سے کوئی چیزطلب کرتاہےتومیں اس کی پکار کا جواب دیتاہوں اوراس کی حاجت پوری کردیتاہوں،کچھ دیرکےبعدآپ پرپھروہی حالت انہماک طاری ہوگئی،جب وہ حالت ختم ہوگئ...

محمدبن قیس رحمتہ اللہ علیہ

محمدبن قیس ایک صحابی سے،انہوں نےحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتےسُنا،سبزہ جنت ہے، کشتی نجات ہے،عورت خیر ہے،دودھ فطرت ہے،قیدثبات فی الدین ہے،نیزفرمایاکہ میں کینے کو ناپسندکرتاہوں،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

محمد بن سیرین

محمد بن سیرین آپ کا نام محمد ، کنیت ابو بکر اور والد کا نام سیرین تھا ۔ آپ خادم رسول اللہﷺحضرت انس بن مالک کے آزادکردہ غلام ہیں ۔ آپ کے والد سیرین جرجرایا (عراق ) کے باشندے تھے۔ فن تعبیر خواب کے بہت ماہر تھے فضل وکمال: آپ ایک لمبے عرصے تک حضرت انس بن مالک کے زیر تربیت رہے ۔ انس بن مالک کے علاوہ اکابر صحابہ میں انہوں نے ابو ہریرہ کی زیادہ صحبت اٹھائی تھی اور ان کے اصحاب میں ان کا شمار ہوتا ہے ۔ آپ کے پاس اس قدر وسیع علم تھا مگر اس کے باوجود آپ بڑے...

مجالدوالدابی تمیمہ رضی اللہ عنہ

مجالدوالدابی تمیمہ،وہ تابعین سےتھے،خالدالخدارنےابوتمیمہ سے،انہوں نےاپنےوالدسے روایت کی کہ وہ سواری پرحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بیٹھے تھےکہ سواری کوٹھوکرلگی،میں نے کہا، شیطان غرق ہو،آپ نےفرمایا،ایسامت کہو،کیونکہ اس سےوہ پھولناشروع ہوجاتاہےاور پھیلتے پھیلتےمکان سےبڑاہوجاتاہے،چنانچہ میں نے اپنی قوت سےاسےپچھاڑاہے،بلکہ ایسےموقعہ پربسم اللہ کہو،اس کی تاثیرسےوہ چھوٹاہوکرمکھی کی طرح ہوجاتاہے۔ ...

مجاہد بن جبر رضی اللہ عنہ

مجاہدبن جبرایک انصاری سے،منصوربن معتمرنےمجاہدسے،انہوں نے ایک انصاری سےروایت کی، کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،کی خدمت میں حاضرہوکرعرض کیا،یارسول اللہ، بنو عبدالمطلب کی ایک آزادکردہ لونڈیا رات بھرنمازپڑھتی ہے،اورسوتی نہیں،روزہ رکھتی ہے اورافطار نہیں کرتی،فرمایامیں روزہ رکھ کرافطارکرتاہوں،رات کونمازپڑھتاہوں ،اور سوتابھی ہوں،جو میرےطریقےسےرُوگردانی کرتاہے،اس کامجھ سےکوئی واسطہ نہیں،ابن مندہ نے ذکرکیاہے۔ ...

مسیب بن رافع رحمتہ اللہ علیہ

مسیب بن رافع ایک صحابی سے،العلاء بن مسیب نےاپنےوالدسے،انہوں نے ایک صحابی سے روایت کی،رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،ہرسورت کارکوع اورسجود سےپوراحق ادا کرو، ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

مُسلم بن صبیح رحمتہ اللہ علیہ

مسلم بن صبیح ایک صحابی سے،اعمش نےمسلم بن صبیح سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی، کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدمیں اہل اسلام اوراہل کتاب میں جھگڑاہوگیا،مسلمان کہتے،کہ ہم بہترہیں اوراہل کتاب کہتے کہ ہم بہترہیں،اس پرآیت نازل ہوئی ،"لیس بامانیکم وامانی اھل الکتاب الخ" ،دونوں نےذکرکیاہے۔ ...