متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا عبدالعزیز عبدالغفور رضی اللہ عنہ

   کے والد تھے ابوموسیٰ نے کہاہے کہ ابونعیم نے ان کابیان لکھ کر کہاہے کہ ان کا نسب نہیں بیان کیاگیاابوزکریایعنی ابن مندہ نے اس بیان میں انھیں کی پیروی کی ہے۔ہم کو ابوموسیٰ نے اجازتاً خبردی وہ کہتے تھے ہم کو ابوعلی نے خبردی وہ کہتے تھے ہم کو ابونعیم نے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے احمد بن جعفربن سلم نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے مروان بن جعفر بن سعد بن سمرہ نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے عبدالرحمن بن محمد محاربی نے عثمان بن مطربصری سے انھوں نے ...

سیّدنا عبدالعزیز بن عبداللہ رضی اللہ عنہ

  ا بن اسید اس نسب کوابن شاہین نے بیان کرکے کہاہے کہ اسی طرح ابن ابی داؤد نے بھی بیان کیاہے۔ان کے حال میں اختلاف کیاگیاہے یزیدبن ہارون نے عوام بن حوشب سےانھوں نے سفاح بن مطر شیبانی سے انھوں نے عبدالعزیز بن عبداللہ بن اسید سے روایت کرکے بیان کیا ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاعرفہ کادن ایسادن ہے کہ اس میں لوگ پہچانے جاتے ہیں۔ ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

 سیّدنا عبدالعزیز ابن سیف رضی اللہ عنہ

   بن ذی یزن حمیری ہیں ان کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نےایک خط بھیجاتھا اس کو ابن مندہ نے بیان کیاہے ابونعیم نے کہاہے کہ ان کوبعض متاخرین نے ذکرکیاہے مگرجن کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے خط لکھاہے زرعہ بن سیف ابن ذی یزن تھے۔میں نہیں جانتاکہ کسی نے ان کا نام عبدالعزیزبیان کیاہومگرابونعیم نے نہ توان کی کوئی حدیث ذکرکی اورنہ کچھ ان کا بیان لکھا۔ ابوموسیٰ نے کہاہے کہ ان کوابوعبداللہ یعنی ابن مندہ نے بیان کیا ہےاورکہاہے کہ ان عبدالعزیز...

سیّدنا عبدالعزیز ابن سنجر رضی اللہ عنہ

  بن جبیربن منبہ بن سعد بن عبداللہ بن مالک غافقی ہیں ان کا نام عبدالعزی تھارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالعزیزرکھا۔یہ مصرچلے گئے تھے۔اس کو ابوعبداللہ جیزی نے بیان کیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبدالعزیز ابن بدر رضی اللہ عنہ

  بن زیدبن معاویہ بن خشان بن اسعدبن ودیعہ بن مبذول بن عثم بن ربعہ بن رشدان بن قیس بن جہنیہ ربعی ہیں۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفد میں آئے تھے آپ نے فرمایا تمھاراکیانام ہے انھوں نے عرض کیاکہ(میرانام)عبدالعزٰی ہے۔پھرآپ نے ان کا نام عبدالعزیز رکھاابن کلبی نے ان کوقضاعہ کے نسب میں ذکرکیاہے۔ان کاتذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبدالعزیز بن اصم۱ رضی اللہ عنہ

  ا؎ موذن تھےحارث ابن ابی اسامہ نے روح بن عبادہ سے انھوں نے موسیٰ بن عبیدہ سے انھوں نے نافع سے انھوں نے عبداللہ بن عمرسے روایت کی ہے وہ کہتےتھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دوموذن تھے ان میں سے ایک حضرت بلال اوردوسرے عبدالعزیز بن اصم۔ان کا تذکرہ ابونعیم نے لکھاہے۔ ۱؎ایک موذن حضرت کے ابن ام مکتوم بھی تھے۱۲۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبدالعزیز بن اصم۱ رضی اللہ عنہ

  ا؎ موذن تھےحارث ابن ابی اسامہ نے روح بن عبادہ سے انھوں نے موسیٰ بن عبیدہ سے انھوں نے نافع سے انھوں نے عبداللہ بن عمرسے روایت کی ہے وہ کہتےتھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دوموذن تھے ان میں سے ایک حضرت بلال اوردوسرے عبدالعزیز بن اصم۔ان کا تذکرہ ابونعیم نے لکھاہے۔ ۱؎ایک موذن حضرت کے ابن ام مکتوم بھی تھے۱۲۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبدرُضا خولانی رضی اللہ عنہ

   ہیں ان کی کنیت ابومکنف تھی رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس خولان کے وفد میں آئے تھے (آپ نے)ایک خط ان کے واسطے معاذ کی طرف لکھ دیا(تھا)یہ اسکندریہ کے اطراف میں فروکش تھے ان کا صحابی ہونا یارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرنامعلوم نہیں ہے۔اس کو ابوسعید بن یونس نے بیان کیاہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے مختصر لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ

  ان کانسب نہیں بیان کیاگیاہے۔عبدالرحمن بن ابی مالک نے اپنے والد سے انھوں نے اپنے دادا عبدالرحمن سےروایت کی ہے کہ وہ رسو ل خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یمن سے  حاضرہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کواسلام کی طرف بلایا۔یہ اسلام لے آئے آپ نے ان کے سرپرہاتھ پھیرااوربرکت کی دعادی اوران کویزیدبن ابی سفیان کے یہاں رہنے کاحکم دیاجب ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ایک لشکرشام کی طرف روانہ کا یہ(عبدالرحمن بھی)یزیدکے ساتھ شام کی طرف چلے گئے اور (وہاں ...

سیّدنا عبدالرحمن ابن یعمر رضی اللہ عنہ

   ویلمی ہیں انھوں نے کوفہ میں سکونت اختیارکی تھی۔ہم کو ابراہیم بن محمد وغیرہ نے اپنی سندوں کومحمد بن عیسیٰ تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے ہم سے محمد بن بشارنے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے یحییٰ بن سعید اورعبدالرحمن بن مہدی نے بیان کیاوہ دونوں کہتے تھے ہم سے سفیان نے بکیر بن عطاسےانھوں نے عبدالرحمن بن یعمرسے روایت کرکے بیان کیاکہ کچھ لوگ اہل نجد سے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضرہوئے اوررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم (مقام)عرفہ میں (تشری...