سیّدنا عبد ابن حجش رضی اللہ عنہ
بن ریاب اسدی قبیلہ اسد(خاندان)خزیمہ سے تھےان کے بھائی عبداللہ کے تذکرے میں ان کا نسب بیان ہوچکاہے ان کی کنیت ابواحمد تھی ان کے نام پران کی کنیت غالب تھی (یعنی کنیت کے ساتھ زیادہ مشہورتھے)یہ حرب بن امیہ کے حلیف تھے۔جن لوگوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کی تھی ان میں سے یہ بھی ہیں۔زینب بنت حجش( زوجۂ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم )کے بھائی تھے کنیت کے باب میں ان کا تذکرہ اس مقام سے زیادہ آئے گا۔ان کا تذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد ...