سیّدنا عبد مزنی رضی اللہ عنہ
یزید کے والد ہیں ان سے ان کے بیٹے یزید نے روایت کی ہے۔ہم کو ابوالفرج بن ابی الرجا نے اپنی سند کوابن ابی عاصم تک پہنچاکراجازتاًخبردی وہ کہتے تھے ہم سے یعقوب بن حمید نے ابن وہب سے انھوں نے عمروبن حارث سے انھوں نے ایوب بن موسیٰ سے انھوں نے یزید بن عبدمزنی سے انھوں نے اپنے والد سے نقل کرکے بیان کیا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایالڑکے کا عقیقہ کیاجائے مگراس کے سرمیں(عقیقہ کا)خون نہ لگایاجائے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ابوعمرنے ک...