متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا عبدالقیوم مجبی رضی اللہ عنہ

   ہیں ان کوابوبکربن علی نے صحابہ میں بیان کرکے ہاشم بن قاسم حرانی سے انھوں نے یعلی بن اشدق سے انھوں نے عبدالملک حجبی سے روایت کی ہے کہ (ایک مرتبہ)اہل مکہ کی طرف نبی صلی اللہ علیہ وسلم کاگذرہواان لوگوں نے عرض کیایارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)کیاہم آپ کو نبیذ پلا دیں آپ نے فرمایاہاں(پلاؤ)چنانچہ نبیذلائی گئی پھرآپ نے اس میں پانی ملایااورفرمایااے اہل مکہ نبیذ اسی طرح پیاکرو پھران لوگوں نے کہایارسول اللہ ہم لوگوں کوپیاس بہت لگتی ہے اور...

سیّدنا عبدالملک رضی اللہ عنہ

  ابن اکیدریہ (مقام)دومتہ الجندل کے حاکم تھے۔یحییٰ بن وہب بن عبدالملک حاکم دومتہ الجندل نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے والد کوایک خط لکھا(اس وقت) آپ کے پاس مہرنہ تھی (لہذا) اپنے ناخون سے آپ نےاس پرنشان بنادیا اس کوعبدالسلام بن محمد نے ابراہیم بن عمروبن وہب سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے اپنے داداسے روایت کی ہے۔ ان کاتذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔ میں کہتاہوں بلاشبہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے عبد...

سیّدنا عبدالمطلب بن ربیعہ رضی اللہ عنہ

  ا بن حارث بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف قریشی ہاشمی ہیں بعض لوگوں نے ان کا نام مطلب بیان کیا ہے ان کی والدہ ام حکم بنت زبیربن عبدالمطلب بن ہاشم ہیں یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بالغ تھے اس کوزبیرنے بیان کیاہےبعض لوگوں نے بیان کیا ہے کہ بچے تھے واللہ اعلم۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے نام کونہیں بدلاتھا یہ مدینہ میں رہتے تھے پھر حضرت عمربن خطاب کی خلافت کے زمانے میں شام چلے گئے تھے اوردمشق میں فروکش ہوئے اور وہیں مکان بنا...

سیّدنا عبدالقیوم رضی اللہ عنہ

  ان کی کنیت ابوعبیدتھی ازدی ہیں (خاندان)ازدکے غلام تھے موسیٰ بن سہل نے عبدالجبار بن یحییٰ بن فضل بن یحییٰ بن قیوم سے انھوں نے اپنے داداسے انھوں نے اپنے والد یحییٰ سے انھوں نے اپنے داداقیوم سے روایت کی ہے کہ وہ (یعنی قیوم)اپنے غلام ابوراشد کوہمراہ لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفدمیں آئے رسول خدا صلی اللہ  علیہ وسلم نے ابوراشدسےدریافت کیاکہ تمھاراکیانام ہے انھوں نے کہاعبدالعزی(اور)ابومغویہ (کنیت)ہے آپ نے فرمایاکہ تم عبدالرحمن اب...

سیّدنا عبدقیس ابن لائی رضی اللہ عنہ

   بن عصیم۔یہ انصارکے خاندان بنی ظفرکے حلیف تھے ابوعمرنے بیان کیاہے کہ ان کے نسب کومیں نہیں جانتاہوں یہ غزوۂ احد میں رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھے۔ ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبدعوفبن عبدالحارث بن عوف رضی اللہ عنہ

  ا بن حشیش ان کی کنیت ابوحازم تھی احمسی ہیں  احمس بن غوث کے خاندان سے تھےیہ قیس ابن ابی حازم کے والد تھے ان سے ان کے بیٹے قیس نے روایت کی ہے اور یہ (عبدعوف)اپنی کنیت سے مشہورہیں بعض لوگوں نے ان کا نام عبدعوف بیان کیاہے اس کوہم نے باب کنیت میں ذکرکیاہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبدعمرو ابن نضلہ رضی اللہ عنہ

   خزاعی ہیں بعض لوگوں نے بیان کیاہے کہ یہ نام ذوالیدین کا ہے اورواقدی نے کہاہے کہ ذوالیدین کا نام عمروابن عبدودتھایہ غزوۂ بدر میں شہید ہوئے محمدبن کثیر نے اوزاعی سے انھوں نے زہری سے انھوں نے سعید اورابوسلمہ اورابوعبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے ان سب نے ابوہریرہ سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک مرتبہ ظہرکی نمازمیں)دورکعت پڑھ کر سلام پھیردیاعبدعمروبن نضلہ نے جوکہ خاندان بن خزاعہ سے ایک شخص تھے اوربنی زہرہ کے حلیف تھ...

سیّدنا عبدالعزیز ابن یمان رضی اللہ عنہ

   حذیفہ بن یمان کے بھائی تھے ابن مندہ نے اس کوبیان کیاہے ہم کوابراہیم بن محمد نیشاپوری نے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے محمد بن اسحاق ثقفی نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے اسمعیل بن موسیٰ فزاری نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے حسن بن زیادہمدانی نے ابن جریج سے انھوں نے عکرمہ بن عمارسے انھوں نے محمد بن عبداللہ بن ابی قدامہ سے انھوں نے عبدالعزیزبن یمان سے جو حذیفہ کے بھائی تھے نقل کرکے بیان کیاکہ جب رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوکوئی (سخت)کام پیش ہوتا...