سیّدنا عبداللہ ابن مخمر رضی اللہ عنہ
۔اہل یمن سے ہیں۔شمار ان کا اہل شام میں ہے۔ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے۔ ہمیں ابوالفرج بن ابی الرجاء نے اپنی سند سے ابن ابی عاصم سے روایت کرکے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے محمد بن ادریس نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے ابن ابی مریم نے یحییٰ بن ایوب سے روایت کر کے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے عبداللہ بن قرط نے بیان کیا انھوں نے عبداللہ ابن قرط یمنی کویہ روایت کرتے ہوئے سنا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ سے فرمایاکہ دوزخ سے بچنے کی فکر ک...