متفرق صحابہ کرام  

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن عمرو بن غزیہ مزنی۔ سن۷۰ھ میں ان کی وفات ہوئی۔ انکا شمار انصار میں ہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھاہے اور کہا ہے کہ میں ان کو وہ حارث بن غزیہ سمجھتا ہوں جنھوںنے نبی ﷺ سے روایت کیا ہے کہ عورتوں سے معتہ کرنا حرام ہے اور ابو نعیم اور ابن مندہ نے ان کا تذکرہ حارث بن غزیہ کینام میں کیا ہے وہاں ان شاء اللہ تعالی ان کا ذکر آئے گا۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

    ابن عمرو۔ کنیت ان کی ابو مکعث اسدی۔ کنیت کے باب میں ان کا ذکر اس سے زیادہ ہے امیر ابو نصر نے کہا ہے کہ ابو مکعث اسدی کا نام حارث بن عمرو ہے اور سیف بن عمر نے لکھاہے کہ یہ نبی ﷺکے حضور میں حاضر ہوئے تو آپ کو ایک شعر بھی سنایا تھا۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

    ابن عمرو بن ثعلبہ بن غنم بن قتیبہ بن معن بن مالک بن اعصر باہلی۔ ابو احمد عسکری نے ان کا نسب اسی طرح بیان کیا ہے اور ابن مندہ اور ابو نعیم اور ابو عمر نے ان کو حارث بن حمرو باہلی سہمی کہا ہے اور ابو احمد نے ان کے نسب میں ان کو سہمی نہیں کہا مگر ان کے تذرہ میں لکھا ہیک ہ یہ سہمی ہیں اس سے معلوم ہوا کہ ان سے کچھ رہ گیا ہے۔ ابن ابی عاصم نے بھی ان کو باہلی سہمی لکھاہے اس سے بھی اس بات کی تائید ہوتی ہے کہ قبیلہ باہلی سے ن لوگوں کو نبی ﷺ ک...

(سیدنا) حارث(رضی اللہ عنہ)

    ابن عمرو۔ انصاری ہیں۔ چچا ہیں حضرت براء بن حازب (مشہور صحابی) کے اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ ان کے ماموں ہیں۔ ہمیں عبد الوہاب بن ہبۃ اللہ عبد الوہاب نے اپنی سند سے عبداللہ تک خبر دی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد (امام احمد بن حنبل) نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے ہشیم نے اشعث بن سواد سے انھوں نے دی بن ثابت سے انھوں نے براء ابن عازبس ے روات کر کے بیان کیا کہ وہ کہتے تھے حارث بن عمرو کا گذر میری طرف ہوا ان کے لئے رسول خدا ﷺ نے ایک جھنڈا منعق...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن عمر ہذلی۔ رسول خدا ﷺ کے زمانے میں پیدا ہوچکے تھے حضرت عمر اور ابن مسعود سے کئی حدیثیں انھوں روایت کی ہیں سن۷۰ھ میں ان کی وفات ہوئی۔ واقدی نے ان کو ذکر کیا ہے۔ ابو عمر نے ان کا تذکرہ مختصر لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن عرفجہ بن حارث بن مالک بن کعب بن حارث بن غنم بن سلم بن امرء القیس ابن مالک بن اوس انصاری اوسی۔ غزوہ بدر میں شریک تھے۔ یہ موسی بن عقبہ اور واقدی کا قول ہے۔ کلبی نے بھی ان کا نسب بیان کیاہے اور کہا ہے کہ یہ بدر میں شریک تھے ابو عمر نے بھی ان کا نسب بیان کیا ہے مگر انھوں نے مالک کو اور کعب ثانی کونکال دیا ہے۔ ابن اسحاق نے ان کو اہل بدر میں ذکر نہیں کیا۔ قبیلہ بنی سلیم کے تمام لوگوں کا ذکر ہوچکا ہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسینے مختصر ...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن عدی بن مالک بن حرام بن خدیج بن معاویہ انصاری۔ معاوی۔ غزوہ احد میں شریک تھے اور بنر ابی عبید میں شہید ہوئے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے مختصر لکھا ہے اور ابو موسی نے بھی ایسا ہی لکھاہے حالانکہ ابن مندہ بھی ان کا ذکر لکھ چکے تھے۔ پھر کوئی وجہ ان پر استدراک کرنے کی نہیں۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن عدی بن مالک بن حرام بن خدیج بن معاویہ انصاری۔ معاوی۔ غزوہ احد میں شریک تھے اور بنر ابی عبید میں شہید ہوئے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے مختصر لکھا ہے اور ابو موسی نے بھی ایسا ہی لکھاہے حالانکہ ابن مندہ بھی ان کا ذکر لکھ چکے تھے۔ پھر کوئی وجہ ان پر استدراک کرنے کی نہیں۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...