(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)
ابن طفیل بن عبداللہ بن سنجرہ قریشی۔ احمد بن زہیر نے کہا ہے میں نہیں جانتا کہ یہ قریش کے کس خاندان سے ہیں اور واقدی نے کہا ہے کہ یہ ازدی ہیں اور ان کا نسب ازد میں ہے ہم انشاء اللہ تعالی طفیل کے نام میں اس کو ذکر کریں گے یہ حارث وہی ہیں جو حضرت عائشہ اور عبدالرحمن فرزندان حضرت ابوبکر صدیق رضً اللہ عنہ کے اخیانی بھائی کے بیٹے ہیں کیوں کہ ان کے والد طفیل ہیں اور وہ حضرت عائشہ کے اخیافی بھائی ہیں ان کے والد طفیل کا صحابی ہونا ثابت ہے۔ انکا تذکر...