(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)
ابن عتیک بن نعمان بن عمرو بن عتیک بن عمرو بن مبذول مبذول کا نام عامر بن مالک بن نجار ہے۔ یہ بھائی ہیں سہل ابن عتیک کے جو بیعت عقبہ اور بدر میں شریک تھے۔ حارث غزوہ احد میں اور تمام مشاہد میں شریک تھے حارث کی کنیت ابو اخزم ہے۔ جسر ابی عبید کے دن شہید ہوئے۔ واقدی اور زبیر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...