سیّدنا منتفق رضی اللہ عنہ
ایک روایت میں ان کا نام عبد اللہ بن منتفق مذکور ہے۔ ابن شاہین نے بھی اسی طرح لکھا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے عبد اللہ بن سلیمان سے سُنا، وہ کہتے تھے کہ منتفق کی کنیت ابو رزین تھی اور وہ عقیلی تھے۔ انہوں نے باسنادہ محمد بن حجادہ سے انہوں نے مغیرہ بن عبد اللہ سے روایت کی کہ مَیں اور میرا ایک دوست کوفے گئے جب ہم داخل شہر ہوئے، تو ہماری ملاقات بنوقیس کے ایک آدمی سے ہوئی۔ جس کا نام منتفق یا ابن منتفق تھا۔ اُس نے کہا کہ وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسل...