سیّدنا منذر رضی اللہ عنہ
بن عائذ بن منذر بن حارث بن نعمان بن زیاد بن عصر بن عوف بن عمرو بن عوف بن جذیمہ بن عوف بن بکر بن انمار بن عمرو بن ودیعہ بن لکیز بن افصی بن عبد القیس اشج عبدی عصری: یہ وہ صاحب ہیں، جنہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا، تم دوخصلتیں ایسی پائی جاتی ہیں، جو اللہ اور اس کے رسول کو پسند ہیں۔ وقار اور علم ہم نے انہیں اشج کے عنوان کے تحت ذکر کیا ہے اور ان کی اولاد میں سے ہیں: عثمان بن ہیثم بن جہسم بن عبس بن حسان بن منذر العبدی المحدث۔ ایک روایت...