متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا ملیل رضی اللہ عنہ

بن عبد الکریم بن خالد بن عجلان جعفر نے ابن اسحاق کا یہ قول نقل کیا ہے۔ ابن مندہ نے ان کا نسب یوں بیان کیا ہے: ملیل بن وبرہ بن عبد الکریم۔ غالباً ابو موسیٰ نے کسی غلط نسخے سے نقل کیا ہے اور کاتب نے وبرہ کو یہ خیال کر کے چھوڑدیا ہوگا کہ یہ کوئی اور آدمی ہیں۔ حالانکہ یہ وہی آدمی ہیں۔ ...

سیّدنا منبعث رضی اللہ عنہ

ان کا نام مضطجع تھا۔ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کا محاصرہ کیا۔ تو یہ صاحب ایمان لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام بدل دیا۔ ان کا انتساب عثمان بن عامر بن معتب سے تھا۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے اسے بیان کیا ہے۔ ...

سیّدنا ملیل رضی اللہ عنہ

بن وبرہ بن عبد الکریم بن خالد بن عجلان: یہ سلسلہ ابو نعیم نے ابن اسحاق سے نقل کیا ہے۔ ابن مندہ کا بیان حسبِ ذیل ہے: ملیل بن وبرہ بن عبد الکریم بن عجلان۔ ابو عمر نے یہ سلسلہ یوں بیان کیا ہے: ملیل بن وبرہ بن خالد بن عجلان از بنو عوف بن خزرج۔ کلبی کا بیان حسبِ ذیل ہے: ملیل بن وبرہ بن خالد بن عجلان بن زید بن غنم بن سالم از بنو عوف بن خزرج الاکبر۔ ابن ماکو لانے بھی واقدی سے اسی طرح بیان کیا ہے۔ ان سب نے لکھا ہے کہ ملیل بن وبرہ غزوۂ بدر واحد میں شریک ...

سیّدنا منبہ رضی اللہ عنہ

والد یعلی بن منبہ ابو وہب: ان کی حدیث کے بارے میں اختلاف ہے۔ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث روایت کی، ایک ایسے شخص کے بارے میں، جس نے عمر کا احترام باندھا۔ اس نے ایک جبہ پہن رکھا تھا۔ جسے کسی خوشبو سے معطر کر رکھا تھا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا، کہ جبے کو اتار کر اسے دھو ڈالو تاکہ خوشبو کا اثر جاتا رہے۔ ابو عمر نے اسے بیان کیا ہے۔ ابن اثیر کے مطابق یہ ابو عمر کا وہم ہے۔ کیونکہ یعلی کے والد کا نام امیّہ ہے۔ جی...

سیّدنا منتجع رضی اللہ عنہ

عبد اللہ بن ہشام رقی نے ناجیہ سے انہوں نے اپنے دادا منتجع سے (جو نجد کے باشندے تھے اور جنہوں نے ۱۲۰ سال عمر پائی تھی اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف تین حدیثیں روایت کیں) سے روایت کی۔ کہ خدا نے بنی اسرائیل کے ایک نبی کو وحی کی، کہ جب تو صبح اُٹھے، تو گھر سے نکل کھڑا ہو اور جو پہلی چیز تجھے ملے۔ اسے کھالے اور دوسری چیز کودفن کردے، تیسری چیز کو پناہ دے۔ اور چوتھی کو کھلا پلا۔ دوسری صبح کو جو پہلی چیز ان کے سامنے آئی۔ وہ ہوا میں ایک اونچا پ...

سیّدنا منتذر رضی اللہ عنہ

ایک روایت کے مطابق ان کا نام منیذر ہے اور نسب یوں ہے: جعفر تایحیی بن یونس نے ان کا نسب بیان کیا ہے۔ ابن مندہ نے ان کا نام المنذر لکھا ہے اور ابن اثیر نے ان کا ذکر منذر اور منیذر دونوں کے تحت کیا ہے۔ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا منتشر رضی اللہ عنہ

محمد منتشر کے والد تھے اور ابراہیم بن محمد بن منتشر کے دادا۔ انہوں نے کوفہ میں سکونت اختیار کرلی تھی۔ ان کے بیٹے محمد نے ان سے روایت کی۔ ان سے مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے جو بیعت لیتے تھے۔ وہ اللہ کے نام اور اس کے احکام کی فرمانبرداری کے لیے لی جاتی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی بیعت کی شرط یہ تھی کہ جب تک مَیں احکامِ الٰہی کا پابند رہوں، تم میری پیروی کرو۔ ابو عمر کا قول ہے۔ کہ ابن ابی حاتم ...

سیّدنا منتشر رضی اللہ عنہ

محمد منتشر کے والد تھے اور ابراہیم بن محمد بن منتشر کے دادا۔ انہوں نے کوفہ میں سکونت اختیار کرلی تھی۔ ان کے بیٹے محمد نے ان سے روایت کی۔ ان سے مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے جو بیعت لیتے تھے۔ وہ اللہ کے نام اور اس کے احکام کی فرمانبرداری کے لیے لی جاتی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی بیعت کی شرط یہ تھی کہ جب تک مَیں احکامِ الٰہی کا پابند رہوں، تم میری پیروی کرو۔ ابو عمر کا قول ہے۔ کہ ابن ابی حاتم ...