سیّدنا یعلی رضی اللہ عنہ
ابن قانع نے ان کا ذکر کیا ہے، انہوں نے باسنادہ ولید بن مسلم سے، انہوں نے سفیان سے، انہوں نے عمرو بن یعلی سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کی، کہ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ سونے کی انگوٹھی پہنے تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا۔ کیا تم نے اس کی زکات ادا کی ہے۔ انہوں نے عرض کیا، یا رسول اللہ! کیا اس میں زکات ہے۔ فرمایا، جلتا انگارہ۔ ابن الدباغ نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ...