متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن ابی اجعال جذامی فبی رفاعہ بن زید کے ذیلی قبیلے سے تھے ابن اسحاق نے ان کا ذخرت ان لوگوں میں کیا ہے جو اس قبیلے میں مسلمان ہوگئے تھے ان کا ذکر ان لوگوں میں بھی ہے جو زید رضی اللہ عنہ بن حارثہ کے اس غزوے میں شریک تھے جو حسمی کے مقام پر ہوا تھا۔ ...

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن خلف ہم ان کا نسب ان کے بھائی مالک کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں دونوں کا تعلق خزاعہ سے تھا اور دونوں نے احد کے موقعہ پر جاسوسی کی خدمت سر انجام دی تھی اور دونوں شہید ہوگئے تھے اور آپ نے دونوں کو ایک ہی قبر میں دفن کرنے کا حکم دیا تھا یہ ابن کلبی کا قول ہے۔ ...

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن ربعی یحییٰ بن یونس کہتے ہیں کہ یہ ابو قتادہ انصاری کا نام تھا یہ ان کے بیٹے کی روایت ہے ایک روایت میں ان کا نام حارث بن ربعی آیا ہے اور یہی زیادہ مشہور ہے ایک اور روایت میں عمرو بن ربعی مذکور ہے ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن عجلان بن نعمان بن عامر بن زریق انصاری زرقی یہ صاحب فصیح البیان شاعر تھے اور اپنی قوم کے سردار حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک بار ان کی عیادت کو گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کی ’’نعمان کہو تمہارا کیا حال ہے‘‘ انہوں نے عرض کیا، ’’یا رسول اللہ! سخت تکلیف میں ہوں‘‘۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی کے لیے ہاتھ اٹھائے اور فرمایا اے اللہ اگر یہ مرض عارضی ہے تو مریض کو شفائے حاجل عطا فرما اور اگر اسے لمبا کرنا ہے تو نعمان...

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن عمر و دبن رفاعہ بن سواد اور بردایتے رفاعہ بن حارث بن سواد بن مالک بن غنم بن مالک بن نجار انہیں نعیمان بھی کہتے تھے آخری بیعت عقبہ میں ستر افصام میں یہ بھی موجود تھے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تمام غزوات میں شامل رہے بقول داقدی انہوں نے امیر معاویہ کے دورِ خلافت میں وفات پائی۔ ...