متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا ہرم رضی اللہ عنہ

بن خنیش: ایک روایت میں وہب مذکور ہے شعبی نے ان سے روایت کی کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ ایک خاتون نے دریافت کیا، یا رسول اللہ! میں عمرہ کس مہینے میں ادا کروں فرمایا رمضان میں ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔...

سیّدنا ہرم رضی اللہ عنہ

بن عبد اللہ انصاری ان کا تعلق بنو عمرو بن عوف سے تھا اور یہ ان لوگوں میں شامل تھے جن کے بارے میں قرآنِ حکیم کی یہ آیت اتری تو لو او امیم تفیض من الدمع ابو عمر نے ان کا نام ہرم تحریر کیا ہے لیکن ان کے علاوہ اور لوگوں نے ہرمی تحریر کیا ہے۔...

سیّدنا ہلال رضی اللہ عنہ

بن عامر المزنی: محمد بن عبید الطنافسی نے بنو فزارہ کے شیخ سے، جس نے ہلال بن عامر المزنی وغیرہ سے روایت کی کہ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک سفید خچر یا اونٹ پر سوار دیکھا ابو موسیٰ نے مختصراً ذکر کیا ہے نیز وہ لکھتے ہیں کہ ہم ہلال بن عامر کا ذکر نمیر بن عامر کے ترجمے میں کر آئے ہیں۔...

سیّدنا ہلال رضی اللہ عنہ

بن ابی ہلال اسلمی: ان سے ان کی بیٹی ام ہلال نے روات کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیڑ کے بچّے کی قربانی کو جائز قرار دیا تھا۔ اس حدیث کی راویہ ان کی لڑکی ہے اور حدیث میں ان کے والد کا ذکر نہیں آیا۔ ابن مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے۔...