سیّدنا نعیم رضی اللہ عنہ
بن بدر: السدی نے ان کا ذکر ابو مالک اور انہوں نے عبد اللہ بن عباس سے بہ سلسلہ نزول آیت: ولا تر فعوا اصوا تکم فوق صوت النبی: بیان کیا ہے کہ بنو تمیم کا ستر اسی آدمیوں کا وفد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ ان میں اقرع بن حابس، زبرقان، عطارد، قیس بن عاصم، نعیم بن بدر اور عمرو بن اہشم بھی تھے ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے کہ کتاب میں اسی طرح مذکور تھا لیکن ان کا خیال ہے، کہ ان صاحب کا نام عینیہ بن بدر تھا ...