سیّدنا معمر السعدی سعد ہذیم قضاعی رضی اللہ عنہ
ابو خزامہ سعدی کے والد تھے: ایک روایت میں ان کا نام یعمر مذکور ہے۔ یعقوب بن سفیان نے اپنی تاریخ میں ابو خزاعہ بن معمر السعدی سعد ہذیم قضاعی لکھا ہے۔ نیز بیان کیا ہے، کہ ابو صالح نے لیث سے انہوں نے یونس سے انہوں نے ابنِ شہاب سے انہوں نے ابو خزاعہ سے انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ انہوں نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، یا رسول اللہ! ہم بعض اوقات کسی تکلیف کے ازالے کے لیے منتر جنتر سے، کبھی بیماری کے لیے دوا سے اور مرض سے بچاؤ کے...