متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا وعلہ رضی اللہ عنہ

بن یزید: ان کا شمار اعراب بصرہ میں ہوتا ہے ان سے ان کی بیٹی ام یزید نے روایت کی، کہ ان کے والد نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سورۂ قاق اور قتل ہو اللہ پڑھتے سنا اور عاشورہ کا روزہ رکھتے دیکھا۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔...

سیّدنا ودان رضی اللہ عنہ

بن زر الکلبی: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضری کی سعادت حاصل کی اور ودان جیسا کہ ان کے والد سے بواسطہ، ان کے دادا کے مروی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے راوی نے یہ حدیث صالح بن عبد الرحمٰن بن مسعد سے سنی اور انہوں نے(ودان نے) ایک حدیث سعد بن ابی وقاص کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔...

سیّدنا ودقہ رضی اللہ عنہ

بن ایاس الانصاری: ایک روایت میں دزقہ ہے ابو زکریا نے ان کا ذکر کیا ہے غزوہ بدر میں شریک تھے ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے، بہ سلسلہ شرکائے انصار از بنو لوذان بن غنم، ربیع بن ایاس بن عمرو اور ان کے بھائی ودقہ بن ایاس کا ذکر کیا ہے اور جعفر نے باسنادہ ابن اسحاق سے روایت کی کہ ودقہ اور ان کے دونوں بھائی ربیع اور عمرو غزوۂ بدر میں موجود ہے، ابو نعیم، ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ فرق یہ ہے کہ ابو عمر نے ان کا نام وذقہ...

سیّدنا وزر رضی اللہ عنہ

بن سدوس طائی: یہ ابن قانع کا قول ہے انہوں نے باسنادہ علی بن حرب سے انہوں نے ہشام ابو المنذر سے، انہوں نے عبد اللہ بن عبد اللہ نبہانی سے انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے دادا سے روایت کی، کہ زید الخیل الطائی۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان کے ساتھ وزر بن سدوس اور قبیصہ بن اسود بھی تھے۔ انہوں نے اپنی سواریوں کو زمین پر بٹھایا ابن دباغ نے ان کا ذکر ابو عمر پر استدراک سے کیا ہے۔...

سیّدنا معبد رضی اللہ عنہ

الجذامی: طبرانی نے ان کا شمار صحابہ میں کیا ہے۔ ابو موسیٰ نے اذناً ابو غالب سے انہوں نے ابو بکر سے انہوں نے سلیمان بن احمد سے انہوں نے محمد بن ینرداد الثوری سے، انہوں نے حسن بن حماد البجلی سجادہ سے، انہوں نے یحییٰ بن سعید اموی سے، انہوں نے محمد بن اسحاق سے اُنہوں نے حمید بن رومان سے انہوں نے بعجہ بن زید سے انہوں نے عمیر بن معبد الجذامی سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت بیان کی۔ کہ رفاعہ بن زید الجذامی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک وف...

سیّدنا معبد رضی اللہ عنہ

بن صبیح بصری: ان سے حسن بصری نے روایت کی۔ ابو موسیٰ نے کتابۃً ابو علی سے انہوں نے ابو نعیم سے، انہوں نے سعد بن صلت سے انہوں نے ابو حنیفہ سے اُنہوں نے منصور بن زاذان سے اُنہوں نے حسن بن معبد سے روایت کی۔ ایک دفعہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا رہےتھے کہ اس اثناء میں ایک اندھا آیا اور وہ ایک گڑھے میں گِر پڑا۔ اس سے کئی لوگ قہقہہ مار کر ہنس پڑے۔ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ختم کی۔ تو فرمایا۔ تم میں سے جو شخص قہقہہ مار کر ہنسا ہے، اسے...

سیّدنا وہبان رضی اللہ عنہ

بن صیفی الغفاری: ایک روایت میں اہبان مذکور ہے باب ہمزہ میں ان کا ذکر گزر چکا ہے وہبان حزام کی اولاد سے تھے۔ بصرے میں مقیم ہوگئے تھے جہاں ان کا ایک مکان بھی تھا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے انہیں سماعِ حدیث کی سعادت حاصل ہوئی۔ ابراہیم بن محمد و غیرہ باسناد ہم نے جو محمد بن عیسیٰ تک پہنچتا ہے علی بن حجر سے انہوں نے اسماعیل بن ابراہیم بن عبد اللہ بن عبید سے انہوں نے عدیسہ دختر اہبان بن صیفی غفاری سے روایت کی کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ ہمارے گھر آ...

سیّدنا یامین رضی اللہ عنہ

بن یامین: بقول ابن مندہ ابو نعیم یہ اہل کتاب سے تھے۔ اور مسلمان ہوگئے تھے۔ ابو عمر نے ان کا نسب یوں بیان کیا ہے: یامین بن عمیر بن کعب بن عمرو بن حجاش ان کا تعلق بنو نضیر سے تھا انہوں نے اسلام قبول کیا، اپنے مال کی حفاظت کی اور اسلام کی خدمت کی ان کا شمار کبار صحابہ میں ہوتا تھا۔ ابو موسیٰ نے انہیں یامین بن عمیر نضیری لکھا ہے، یہ عمرو بن حجاش کے عمزاد تھے۔ ابو صالح نے عبد اللہ بن عباس سے اس آیت: ’’یٰٓاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اٰمِنُوْا بِالل...