سیّدنا مالک بن قیس بن خیثمہ رضی اللہ عنہ
ابنِ شاہین نے ان کا نسب یوں بیان کیا ہے۔ ابو خیثمہ مالک بن قیس بن ثعلبہ بن عجلان بن زید بن غنم بن سالم بن عمرو بن عوف بن خزرج۔ سوائے بدر کے تمام غزوت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک رہے۔ اور غزوۂ تبوک کے موقع پر جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ادھر کو کوچ فرمایا، تو یہ صحابی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ نہ دے سکے، اور پیچھے رہ گئے اور چند دنوں کے بعد مدینے سے حضور کے تعاقب میں چل دیے اور دس دن کے بعد اسلامی لشکر سے جاک...