متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن اوس بن عبداللہ بن حجر الاسلمی: انھوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہجرت کی اور جحفہ کے مقام سے گزرے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کس کا ہے یہ اونٹ، انھوں نے عرض کیا، بنو اسلم کے ایک شخص کا ہے، فرمایا سَلَّمْتَ: بچ گئے تم، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ کے مالک سے اس کا نام پوچھا، اس نے عرض کیا: مسعود، حضور اکرم صلی اللہ علیہ ...

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن اوس بن عتیک بن عمرو بن عبدالاعلم بن عامر بن زعوراء بن جشم بن حارث بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس الانصاری الاوسی۔ زعوراء عبدالاشہل کا بھائی تھا اور یہ دونوں مدینے کے پاس ایک ٹیلے پر رہتے تھے۔ جناب مالک غزوۂ احد، خندق اور بعد کے غزوات میں شریک رہے تھے۔ بعد میں دونوں بھائی جنگ یمامہ میں شریک ہوئے اور شہادت پائی۔ ابوعمر نے اس کی تخریج کی ہے۔ ...

سیّدنا مالک بن برھ بن نہثل المجاشعی رضی اللہ عنہ

: ابن شاہین نے انھیں صحابی میں شمار کیا ہے۔ ابو معشر نجیح نے یزید بن رومان اور محمد بن کعب القرظی سے اور انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ مالک بن برھ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، یا رسول اللہ کیا میں اپنے قبیلے کا بہترین فرد نہیں ہوں! حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اگر تم میں عقل ہے، تو بلاشبہ یہ خوبی وجہ فضیلت ہوگی، اگر تم میں اخلاق فاضلہ پائے جاتے ہوں، تو با مروت ہو گے اور اگر تم مالدار ہو تو با حیثیت شما...

(سیّدہ )معاذہ( رضی اللہ عنہا)

معاذہ زوجۂ اعشیٰ مازنیہ ،یہ وہ عورت ہے،جس نے اپنے خاوند عبداللہ بن اعور کے خلاف بغاوت کی، ابوبکراحمد بن عبداللہ بن احمد نے سلیمان بن احمد سے،انہوں نے عبداللہ بن احمد سے،انہوں نے عباس بن عبدالعظیم عنبری سے،انہوں نے ابوسلمہ عبید بن عبدالرحمٰن حنفی سے،انہوں نے جنید بن امین بن زروہ بن نضلہ بن طریف بن نہصل حرمازی سے،انہوں نے امین سے ،انہوں نے زروہ سے ،انہوں نے نضلہ سے روایت کی،کہ اعشیٰ عبداللہ بن اعور کے پاس اس کے اپنے قبیلے کی عورت معا...

(سیّدہ )حولأ عطارہ( رضی اللہ عنہا)

حولأ عطارہ،ابو موسیٰ نے اجازۃً ابو علی محمد بن علی الکاتب اور حسن بن احمد سے،ان دونوں نے ابو منصور عبدالرزاق بن احمد سے انہوں نے ابو الشیخ عبداللہ بن محمد سے ،انہوں نے محمد سے،انہوں نے اسحاق بن جمیل سے،انہوں نے اسحاق بن فیض سے،انہوں نے قاسم بن حکم سے،انہوں نے جریر بن ایوب البحلی سے،انہوں نے حماد بن ابو سلیمان سے ،انہوں نے زیاد ثقفی سے،انہوں نے انس بن مالک سے روایت کی،کہ مدینہ میں ایک عورت حولاء نامی تھی، اس نے حضرت عائشہ کو بتایا،کہ...

کردوس ایک صحابی سے رحمتہ اللہ علیہ

کردوس ایک صحابی سے،شعبہ نےعبدالملک بن میسرہ سے،انہوں نےکردوس سےجواہل کوفہ کا مشہورقصہ گوتھاروایت کی،کہ اس نےایک بدری سےسنا،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاکہ مجھےقصہ گوؤں کی محفل میں بیٹھنے سےیہ بہترمعلوم ہوتاہے،کہ میں چارغلام آزادکردوں، دونوں نےذکرکیاہے۔ ...

محمود بن لبید رضی اللہ عنہ

محمود بن لبیدایک انصاری سے،فضل بن دکین نے ہشام بن سعدسے،انہوں نے زید بن اسلم سے، انہوں نے محمودبن لبیدانصاری سے،انہوں نے ایک انصاری سےروایت کی رسولِ اکرم نے فرمایا، صبح سویرے اٹھنے کی کوشش کرو،کیونکہ صبح سویرے اٹھنے میں بڑااجرہے، ابن مندہ اور ابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...

معبدالجہنی رحمتہ اللہ علیہ

معبدالجہنی ایک صحابی سے،رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،علم،عمل سےبہترہے،تمام امور میں اعتدال مستحسن ہے،دین قطع وبریداورغلوکےدرمیان ہے،اورنیکی دوبرائیوں کےدرمیان ہے جسےصرف اللہ کےفضل وکرم سے حاصل کیاجاسکتاہےاورگھوڑے کاالف ہوجانابدترین سواری ہے، ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

عم مغیرہ بن سعدبن اخرم رضی اللہ عنہ

عم مغیرہ بن سعد بن اخرم رضی اللہ عنہ،اورایک روایت کی روسےسائل سعدبن اخرم یاابن المشفق ہیں،بلکہ ایک اور روایت میں عبداللہ بن منتفق مذکورہےاورصحیح میں ابوایوب کی حدیث میں مذکور ہےکہ ایک شخص نے یہ سوال پوچھا،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ...