محمدبن کعب القرظی رضی اللہ عنہ
محمدبن کعب القرظی ایک انصاری بنووائلی سے،انہوں نے رسولِ اکرم سےسوال کیا،یارسول اللہ! کس پر جمعہ فرض ہے،فرمایا،سوائے عورت ،بچے اورغلام کے ہرمسلمان پرفرض ہے،ابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...
محمدبن کعب القرظی ایک انصاری بنووائلی سے،انہوں نے رسولِ اکرم سےسوال کیا،یارسول اللہ! کس پر جمعہ فرض ہے،فرمایا،سوائے عورت ،بچے اورغلام کے ہرمسلمان پرفرض ہے،ابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...
محمدبن قیس ایک صحابی سے،انہوں نےحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتےسُنا،سبزہ جنت ہے، کشتی نجات ہے،عورت خیر ہے،دودھ فطرت ہے،قیدثبات فی الدین ہے،نیزفرمایاکہ میں کینے کو ناپسندکرتاہوں،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...
مسیب بن رافع ایک صحابی سے،العلاء بن مسیب نےاپنےوالدسے،انہوں نے ایک صحابی سے روایت کی،رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،ہرسورت کارکوع اورسجود سےپوراحق ادا کرو، ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...
مسلمہ رضی اللہ عنہ نے جابرسے،انہوں نے ایک انصاری سے روایت کی،یہ انصاری عبداللہ بن انیس ہیں،جن سے من سترمومناوالی حدیث مروی ہے، ابن مندہ نے ذکرکیاہے۔ ...
نعیم بن سبع ایک صحابی سے،رقیہ بن مصقلہ نےنعیم بن سبع الادوی سے،انہوں نےایک صحابی سے روایت کی،کہ وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ ایک سفرمیں شریک تھے،اوردورانِ سفر میں نماز میں قصرکرتےتھے،اوروہ مقام مدینہ سےچارفرسنگ کےفاصلے پرتھا، ابنِ مندہ نےذکرکیا ہے۔ ...
نعیم بن سلامہ بنوسلیم کے ایک آدمی سے،انہیں صحبت نصیب ہوئی،جب بھی رسولِ کریم کھانے سے فارغ ہوتےتویہ دعاپڑھتے۔ "الھم لک الحمد،اطعَمت وسقیتَ واتبعتَ وارویتَ فَلکَ الحمد غیرمکفور ولا مودع ولامتغنی عنک" ابنِ مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...
نافع بن جبیربن مطعم ایک صحابی سے،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بشربن سحیم کوحکم دیاکہ وہ شہربھرمیں منادی کردیں،کہ جنت میں نفس مسلمہ کےعلاوہ اورکوئی داخل نہ ہوگااوروہ کھانے پینے کےدن ہوں گے،اورجابرسےبھی اسی طرح مروی ہے،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...
نصربن عاصم یشی ایک صحابی سے،ایک صحابی سےمروی ہے،کہ وہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں قبول ِاسلام کےلیےاس شرط پرآیا،کہ وہ صرف دونمازیں پڑھاکرےگا،لیکن جب اسلام قبول کرچکاتواسے حکم ہوا کہ پانچ نمازیں اداکرناہوں گی،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...
قیس بن ابی حازم نےایک صحابی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سےسنا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جوشخص دنیامیں نرمی برتتاہے،آخرت میں یہ اس کےکام آئےگی،دونوں نےذکرکیاہے۔ ...
سعیدابوالبحزی ایک صحابی سے،شعبہ بن عمروبن مروسے،انہوں نےابوالبحزی سے،انہوں نے ایک ایسےآدمی سے،جس نےحضورِاکرم سےسُنا،آپ نےفرمایا،لوگ اس وقت تک تباہ نہیں ہوتے،جب تک وہ اپنےآپ سے معذرت خواہ ہوتے رہیں،دونوں نےذکرکیاہے۔ ...