سلیمان بن یسار رحمتہ اللہ علیہ
سلیمان بن یسار،ایک صحابی سے،عبداللہ بن محمدبن عقیل نےسلیمان بن یسارسے،انہوں نے کسی صحابی سےسنا،حضوراکرم نے فرمایا،کہ میرایہ منبرجنت کےایک حوض کےکنارے نصب ہے،اور اسی طرح میرے حجرے اورمنبرکےدرمیان جنت کاایک باغ ہے۔ ...
سلیمان بن یسار،ایک صحابی سے،عبداللہ بن محمدبن عقیل نےسلیمان بن یسارسے،انہوں نے کسی صحابی سےسنا،حضوراکرم نے فرمایا،کہ میرایہ منبرجنت کےایک حوض کےکنارے نصب ہے،اور اسی طرح میرے حجرے اورمنبرکےدرمیان جنت کاایک باغ ہے۔ ...
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود،ایک صحابی سے،حضوراکر م صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جب مصروفِ نمازہوتواپنی آنکھیں آسمان کی طرف مت اٹھاؤ،مبادابصارت ضائع کربیٹھویامباداتمہاری آنکھیں چندھیاجائیں،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...
عمربن نضلہ ایک صحابی سے،رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،ہمسایہ کاحق بوجہ قرب کے سب پرفائق ہے،ابن مندہ نےذکرکیاہے۔ ...
عمرو،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے موذن سے،ایک موقعہ پربارش ہوگئی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےمنادی کرادی کہ اپنی اپنی اقامت گاہ پرنماز اداکرلو(رحل کالفظ آیاہے،جس کے معنی پالان بھی ہیں)،دونوں نےذکرکیاہے۔ ...
عثمان بن عبیداللہ نےبیان کیا،کہ انہوں نےکئی صحابہ سےسُنا،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اگراللہ کی نظروں میں دنیاکی اتنی قدرومنزلت بھی ہوتی جتنی کہ مچھرکےپرکی ہے،توکافر اورمشرک کوکچھ بھی نہ ملتا،ابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...
یحییٰ بن ابواسحاق ایک صحابی سے،یحییٰ بن ابواسحاق نےبنوغفار کےایک آدمی سےروایت کی،وہ کہتے ہیں ہم حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل میں موجود تھے،کہ گوشت اورروٹی لائی گئی،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،مجھےاس کابازودو،ابن مندہ نےذکرکیاہے۔ ...
یعقوب بن عاصم دوصحابیوں سے،انہوں نےحضورِاکرم کوفرماتےسنا،جوشخص بھی سچےدل سے "لاالہ الااللہ وحدہ لاشریک لہٗ لہ الملک ولہ الحمدوھوعلی کل شیی قدیر" پڑھتاہے،خدااس کےلیےآسمان کےدروازےکھول کر،اسےاہلِ زمین میں قدردانی سے دیکھتا ہے،دونوں نےذکرکیاہے۔ ...
زیدبن اسلم ایک صحابی سے،ابواحمدعبدالوہاب بن علی نےباسنادہ ابوداؤدسجستانی سے،انہوں نے محمد بن کثیرسے،انہوں نےسفیان سے،انہوں نےزیدبن اسلم سے،انہوں نے ایک صحابی سےروایت کی،حضوراکرم نےفرمایا،جسےقےہوگئی احتلام ہوگیا،جس نےفصدکرائی،وہ افطار نہ کرے۔ ...
زاذان،ایک انصاری سے،ابن فضیل نے حصین سے،انہوں نے بلال بن یساف سے،انہوں نے زاذان سے،انہوں نے ایک انصاری سےروایت کی،کہ میں نے حضورِاکرم کوفرماتے سناکہ جوشخص نمازپڑھ چکےوہ سوبار، الھم اغفرلی ذنبی اِنکَ انت التواب الغفور پڑھے،ابن مندہ اور ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...
جری النہدی بنوسلیم کےایک آدمی سے،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمدسے، انہوں نے والدسے،انہوں نے معاذسے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے ابواسحاق سے،انہوں نے جری النہدی سے،انہوں نے بنوسلیم کے ایک آدمی سےروایت کی کہ حضورِاکرم نے اپنے ہاتھ کومیرے ہاتھ پررکھ کرفرمایاکہ سبحان اللہ نصف میزان ہےاورالحمدللہ میزان کوبھرلےگااور اللہ اکبرزمین وآسمان کی وسعتوں کوپرکردیگا،وضونصف ایمان ہےاورروزہ نصف صبرہے۔ ...