ابویسر رضی اللہ عنہ
ابویسررضی اللہ عنہ،کعب بن عمروبن مالک بن عمروبن عبادبن عمرو بن سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ انصاری سلمی، ان کی والدہ نسبیہ دخترازہربن مری بنوسلمہ سے تھی،بیعت عقبہ اور غزوہ بدرمیں شریک تھے،بڑےمرفہ الحال اورتونگرآدمی تھے،غزوہ بدر میں حضرت عباس کو انہوں نے ہی گرفتارکیاتھا۔ ابوجعفرنے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سےبہ سلسلہ شرکائے بدر ازبنوسلمہ اورپھربنوعدی سےابویسرکعب بن عمرو کانام لیاہے،اوریہ وہی صاحب ہیں جنہوں نے غزوہ بدر میں مشرکین کا علم...