ابواسبرہ جعفی رضی اللہ عنہ
ابوسبرہ جعفی،ان کانام یزید بن مالک بن عبداللہ بن ذؤیب بن سلمہ بن عمروبن ذہل بن مران بن جعفی بن سعدالعشیرہ ہے یہ والد تھے سبرہ بن ابوسبرہ اور عبدالرحمٰن بن ابوسبرہ کے،انہوں صحبت میسرآئی،اورانہوں نے کوفہ میں سکونت اختیارکرلی تھی۔ حسن بن محمد بن ہبتہ اللہ دمشقی نے ابوالعشائر محمد بن خلیل بن فارس سے،انہوں نے ابوالقاسم علی بن محمدبن علی سے،انہوں نے ابومحمدعبدالرحمٰن بن عثمان بن ابونصرسے،انہوں نے ابوا...