سیّدنا عبید ابن عازب انصاری رضی اللہ عنہ
ہیں براء بن عازب کے بھائی تھے۔ان کا نسب ان کے بھائی(براء) کے تذکرے میں پہلے گزرچکاہے ان کا شمار اہل کوفہ میں ہے۔قیس بن ربیع نے ابن ابی لیلیٰ سے انھوں نے حفصہ بنت براءبن عازب سے انھوں نے اپنے چچاعبیدبن عازب سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے کہ میرانام اورمیری کنیت کوجمع نہ کرویعنی کسی شخص کانام رکھا جائے اوروہ نام میراہی نام ہواورمیری کنیت کے موافق اس کی کنیت بھی تویہ اس کو نہیں لازم ہے کیوں ک...