متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا عبیدہ املوکی رضی اللہ عنہ

   ہیں بعض لوگ ان کوملیکی کہتے ہیں شامی تھے۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آ نے فرمایاہے اہل قرآن قرآن کو تکیہ نہ بناؤ(یعنی اس کی تلاوت پر مداومت رکھواوراس کو یادرکھونہ کہ اس سے مانندسونے والوں کے غافل رہو)ان سے مہاجربن حبیب اورسعیدبن سوید نے روایت کی ہے۔ان کاتذکرہ ابونعیم اورابوموسیٰ اورابوعمرنے لکھاہے مگرابوموسیٰ نے ان کو کہاہے کہ عبیدہ یاعبدہ ہیں۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبید صحابہ رضی اللہ عنہ

   میں سے ایک شخص ہیں ان کا نسب  نہیں بیان کیاگیاہے۔جریربن عبیدالحمید نے عطاء بن سائب سےانھوں نے ابوعبدالرحمن سلمی سے نقل کیاہے کہ وہ کہتے تھے مجھ سے عبیدنے جونبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک شخص تھے اس حدیث کی سندکوآپ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا کر بیان کیاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ جو شخص نماز پڑھ کراپنے مصلے پربیٹھ جائے اور اللہ تعالیٰ کاذکرکرے توگویاوہ شخص نمازہی میں ہے اس وجہ سےکہ فرشتےبرابراس کے لئے استغ...

سیّدنا عبید ابن وہب رضی اللہ عنہ

   کنیت ان کی ابوعامرتھی اشعری ہیں غزوہ اوطاس کے واقعہ۸ھ؁ میں شہیدہوئے بیان کیا گیاہے کہ دریدبن صمہ نے ان کوشہیدکیاتھامگریہ صحیح نہیں ہے کیوں کہ درید(اس زمانہ میں) ایسے بوڑھے ہوچکے تھے کہ خود اپنی حفاظت سے معذورتھے وہ کیونکرکسی کو قتل کرسکتے تھے ان کے لیے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے دعائے مغفرت کی تھی۔اوران کانام عبیدرکھاتھاان سے ان کے بیٹے عامراوران کے بھتیجے ابوموسیٰ اشعری نے روایت کی ہے۔ان کاتذکرہ باب الکنیت میں اس مقام سے زیادہ ل...

سیّدنا عبید ابن نضیلہ رضی اللہ عنہ

   خزاعی ہیں کوفے میں رہتےتھے ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے۔اوزاعی نے ابوعبیہ سے جوسلیمان بن عبدالملک کے دربان تھےانھوں نے قاسم بن مخیمرہ سے انھوں نے عبیدبن نضلہ سے روایت کی ہے کہ ایک سال قحط کے زمانہ میں صحابہ نے عرض کیاکہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ غلہ کانرخ مقررکردیجیے(بقال روزبروزگراں کرتے جاتے ہیں)حضرت نے فرمایانہیں (میں ایسانہیں کروں گا)اللہ تعالیٰ مجھ سے اس سال کی بابت سوال کرے گاجس میں تمھارے لیے کوئی ایسی بات کروں جس ک...

سیّدنا عبید ابن معاویہ رضی اللہ عنہ

   بعض لوگوں نے ان کوعبیدبن معاذاوربعض نے عتیک بن معاذاوربعض نے ان کوزید بن صامت بیان کیاہےان کی کنیت ابوعیاش تھی زرقی ہیں ان کا حال ردیف زامیں پہلے گذرچکاہے اور عبید بن زیدکے نام میں بھی ان کابیان ہے ان کا تذکرہ ابونعیم اورابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبید ابن معاذ رضی اللہ عنہ

   بن انس انصاری ہیں ۔یہ معاذبن عبداللہ بن خبیب جہنی کے والد کے چچاتھے عبداللہ بن سلیمان بن ابی سلمہ مدنی معاذبن عبداللہ بن خبیب جہنی سے انھوں نے اپنے والدسے انھوں نے اپنے چچاعبیدسے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ باہرتشریف لائے اورآپ کے جسم مبارک پر غسل کی علامت پائی جاتی تھی اورآپ کی طبیعت بشاش تھی پس ہم لوگوں نے یہ گمان کرکے کہ آپ نے ازواج سے خلوت کی ہوگی عرض کیایارسول اللہ آپ نے خوشی کے ساتھ صبح کی۔ فرمایاہا...

سیّدنا عبید ابن مسلم رضی اللہ عنہ

   اسدی ہیں عباد بن عوام نے حصین بن عبدالرحمن سے انھوں نے عبیدبن مسلم صحابی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے جوغلام اللہ تعالیٰ کی فرمان برداری کرے اوراپنے آقاکی بھی فرماں برداری کرے اس کو دوناثواب ملتاہے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔لیکن ابوعمرنےکہاہے(یہ حدیث)عباد بن حصین سے روایت کی گئی ہے اور وہ کہتے تھے میں نے عبدبن مسلم سے سناہے اورابن مندہ اورابونعیم نے عبادبن عوام سے انھوں نے حصین بن عبدالرحمن...

سیّدنا عبید ابن مراوح مزنی رضی اللہ عنہ

   ہیں ان کوابن قانع نے بیان کیاہےاوراپنی سند کے ساتھ عبیدبن عبیدمراوح مزنی سے روایت کی ہے وہ کہتے تھے ایک مرتبہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے (مقام)نقیع میں نزول فرمایاتھا اورحال یہ تھا کہ لوگ لوٹ جانے کااندیشہ کررہے تھے اتنے میں رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے منادی (یعنی مؤذن نے پکارااللہ اکبر میں نے(اپنے دل)میں اس مؤذن سے مخاطب ہوکر کہاکہ تونے ایک بڑے کی بڑائی بیان کی پھرمنادی نے کہااشدان لاالہ الااللہ میں نے (اپنے دل میں) کہاان لوگو...