سیّدنا عبیدہ ابن خالد رضی اللہ عنہ
ابوعمرنے کہاہے کہ میں نے صحابہ میں عبیدہ نام سوائے عبیدہ بن حارث کے کسی کو نہیں پایا لیکن دارقطنی نے موتلف والمختلف میں ان کوعبیدہ بن خالد محاربی کہاہے اوربعض لوگوں نے ان کو ابن خلف کہاہے ان کی حدیث اشعث بن ابی شعثا ءسےروایت کی گئی انھوں نے اپنی پھوپھی سے انھوں نے عبیدہ سے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے اورشیبان نے کہاہے کہ اشعث نے اپنی پھوپھی سے انھوں نے اپنے والدکے چچاسے روایت کی ہے ان دونوں کے سوا دوسروں نے ک...