متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا عبدالرحمن ابن عوام رضی اللہ عنہ

   بن خویلد بن اسد بن عبدالعزی بن قصی قریشی اسدی ہیں ان کی والد ام الخیر بنت مالک بن عمیلہ بن سباق بن عبداللہ بن قصی تھیں یہ فتح مکہ کے بعداسلام لائےتھےاورصحابی تھےزبیر (ابن بکار)نے کہاہےکہ ایام جاہلیت میں ان کا نام عبدالکعب تھارسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمن رکھاواقعہ یرموک میں شہیدہوئے تھےاوران کے بیٹے عبداللہ حضرت عثمان کی شہادت کے واقعہ میں قتل کیے گئےابوعبداللہ عدوی نے اپنی کتاب النسب میں بیان کیا ہے کہ انھیں عبدالرحمن کے س...

  سیّدنا عبدالرحمن ابن عمرو رضی اللہ عنہ

  بن غزیہ انصاری ہیں ان کوطبرانی نے بیان کیا ہے ابوجعفر یعنی محمد بن علی نے عمروانصاری سے جومحصن کے بیٹےتھےانھوں نے عبدالرحمن انصاری سے جوبنی نجارمیں سے ایک شخص تھے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے قیامت کے قریب ہونے کی (علامت) بارش کا زیادہ ہونااورپیداوارکاکم ہونااور مرداروں کی کثرت اور امانت داروں کی قلت ہے۔ ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نےلکھاہےاورابوعمرنے ان کے بھائی حارث بن عمروکے بیان میں ان کا ذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نم...

سیّدنا عبدالرحمن ابن علی رضی اللہ عنہ

   حنفی یمامی صحابی ہیں ان سے عبداللہ بن بدرنے روایت کی ہے کہ عبدالرحمن نے کہامیں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے سناکہ اللہ تعالیٰ اس شخص پر نظر(عنایت)نہیں کرتاہے جواپنی پیٹھ کورکوع اورسجود میں اچھی طرح نہ رکھے اس حدیث کی روایت صرف عبدالوارث بن سعید نے ابوعبداللہ بن عمام شقری سے انھوں نے عمربن جابرسے انھوں نے عبداللہ بن بدرسے کی ہے اورعکرمہ بن عمار نے عبداللہ بن بدرسے انھوں نے طلق بن علی سے بھی اس حدیث کو روایت کیاہے۔اوریہ ...

سیّدنا عبدالرحمن ابن علقمہ رضی اللہ عنہ

   بعض لوگوں نے ان کوابن ابی علقمہ ثقفی بیان کیاہے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہےاوربیان کیاگیاہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ثقیف کے وفد آئے ان میں سے یہ عبدالرحمن بھی تھے ان سے عبدالملک بن محمد ابن بشیرنے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ثقیف کاوفدآیا اوران کے ساتھ کچھ تحفہ بھی تھا۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھاکہ یہ کیاچیزہےان لوگوں نے کہاکہ صدقہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ صد...

سیّدنا عبدالرحمن ابن ابی عقیل رضی اللہ عنہ

   بن مسعودبن معتب بن مالک بن کعب بن عمروبن سعدبن عوف بن ثقیف ثقفی ہیں ہشام بن کلبی نے اسی طرح ان کانسب بیان کیاہے اوریہ عبدالرحمن حجاج بن یوسف بن حکم بن ابی عقیل کے چچازاد بھائی ہیں اور لوگوں نے ان کے نسب میں اختلاف کیاہے مگرثقفی ہونے میں سب کا اتفاق ہےصحابی تھے ان سے عبدالرحمن بن علقمہ ثقفی نے روایت کی ہے اور چندلوگوں نے عبدالرحمن بن علقمہ ثقفی کو صحابہ میں ذکرکیاہے۔اورعبدالرحمن بن عقیل کاصحابی ہونادرست ہے ہشام بن مغیرہ ثقفی نے بھی عب...

سیّدنا عبدالرحمن ابوعقبہ رضی اللہ عنہ

  کنیت انکی ابوعقبہ فارسی تھی۔انصارکے غلام تھے۔یحییٰ بن علاء نے داؤد بن حصین سےانھوں نے عقبہ بن حصین سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ احد میں شریک تھاایک کافرپر میں نے وارکیااور کہا اس(حملے )کولے میں فارسی غلام ہوں اس قول کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سن کر فرمایاتم نے یہ کیوں نہ کہا کہ اس (حملے) کولے میں انصاری غلام ہوں کیوں کہ جوشخص کسی قوم کا غلام ہووہ اسی قوم میں سے ہے۔ان کا...

سیّدنا عبدالرحمن ابن عسیلہ رضی اللہ عنہ

   ان کی کنیت ابوعبداللہ تھی صنابحی ہیں صنابح یمن میں ایک قبیلہ ہے۔ابوعبداللہ اسی قبیلہ کی طرف منسوب ہیں یہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مسلمان تھے اوررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جانے کے واسطے انھوں نے ہجرت کی تھی جب(مقام)حجفہ میں پہنچے توان کو خبرملی کہ پانچ دن ہوئے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوگئی یہ تابعین کے اعلیٰ طبقہ میں شمار کیے گئے ہیں۔شہرکوفہ میں فروکش تھے۔انھوں نے حضرت ابوبکر اورعمراوربلال اورعبادہ ب...

سیّدنا عبدالرحمن ابن عرابہ جہنی رضی اللہ عنہ

   ہیں۔بعض لوگ ان کانام عبداللہ کہتے ہیں مگرصحیح رفاعہ بن عرابہ ہے اس کو ابونعیم نے بیان کیاہے اور یہ حال رفاعہ اور عبداللہ کے نام میں پہلے بیان ہوچکاہے معاذ بن عبداللہ بن حبیب نے عبدالرحمن بن عرابہ جہنی سے روایت کی ہے اور(کہاہے کہ)یہ صحابی تھے۔کہتے تھے کہ جنت والوں میں (جواعلیٰ درجہ کے ہوں گے ان کا توحال ہی نہ پوچھو ان میں)ادنی درجہ کے وہ لوگ ہوں گے جوخداکی رحمت سے دوزخ سے نکالے جائیں گے اور جنت میں داخل کیے جائیں گے اور ان سے کہاجائےگ...

سیّدنا عبدالرحمن ابن سدیس رضی اللہ عنہ

   بن عمروبن عبیدبن کلاب بن وہمان بن غنم بن جہم بن ذبل بن جہنی بن بلی۔اسی طرح ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا نسب بیان کیاہے۔یہ بلوی(یعنی خاندان بلی سے)ہیں اورصحابی تھے بیعت رضوان میں شریک تھے انھوں نے بھی اس دن بیعت کی تھی جولشکرمصرسے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے محاصرہ کوآیاتھااور جس نے ان کوشہیدکیاتھایہ اس کے سردارتھے ان سے حصر کے تابعین کی ایک جماعت نے روایت کی ہے منجملہ ان کے ابوالحصین ہیثم بن سفیان اور عبدالرحمن بن شمامہ وابوثور فہمی ...