سیّدنا عبید ابن وحی رضی اللہ عنہ
جہضمی بصری ہیں ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے اوران کی سند حدیث میں بھی اختلاف ہے یحییٰ بن اسحاق سلجینی نے سعید بن زید سے انھوں نے ابوعینیہ کے غلام واصل سے روایت کی ہے اوراس کو عمروبن عاصم نے حماد بن سعیدبن زید سے انھوں نے واصل سے انھوں نے یحییٰ بن عبیدسے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ابوہریرہ سے روایت کی ہے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔لیکن ابوعمرنے ان کوابن وحی جہضمی لکھاہےاورابن مندہ اورابونعیم نے ابن وحی جہنی کہاہے مگرابونعیم نے ...