پیر محمد اسماعیل کبروی کشمیری قدس سرہ
عنفوان جوانی میں اللہ کی محبت دامن گیر ہوئی۔ آپ حضرت مولانا محمد شریف کبرویہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور مرید ہوگئے تکمیل کے بعد پشاور آئے اور ایک عرصہ تک پشاور میں ہی مقیم رہے۔ مگر کشمیر میں جاکر مستقل قیام فرمایا اور تادمِ آخر ہدایت خلق میں مصروف رہے۔ آخر کار ۱۱۵۳ھ میں فوت ہوئے آپ کا وصال ۸۵ سال کی عمر میں ہوا۔ چونکہ اسماعیل پیر با وقار سالِ اوست عالی مرتبت ۱۱۵۳ھ گشت راہی زیحہیاں سوئے جنان نیز فضل آل اسماعیل والی ۱۱۵۳ھ (...