شیخ جمال کا چھوی
اسی طرح شیخ شیخ جمال ساکن کا چھوی بھی جو حضرت شیخ محمد صادق کے دوست تھے۔ اشارۂ باطنی سے آپکے مرید ہوئے اور مرتبۂ کمال وتکمیل کو پہنچے۔ انکے م رید ہونے کا واقعہ یہ ہے کہ وہ دیہات کے رہنے والے تھے اور موضع کا چھ وہ میں جو کرنال سے چار کوس کے فاصلہ پر غربی جانب واقع ہے کھیتی باڑی کیا کرتے تھے ایک دن ہلا چلارہے تھے کہ غیب سے ہاتف نے آواز د یعنی حق تعالیٰ نے اسے بلا واسطہ خطاب کر کے فرمایا کہ اے جمال تو اس کام کیل...