سیدنا) ابراہیم (رضی اللہ عنہ)
ابن نعیم ابن نحام عدوی ان کو ابو عبداللہ ابن مندہ نے صحابہ میں ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ ان سے حضرت جابر رضیاللہ عنہ نے روایت کی ہے بشرط یہ کہ وہ روایت صحیح ہو اور ابن مندہ نے اپنی اسناد کے ستھ (امام) ابو یوسف سے انھوںنے (امام) ابو حنیفہ سے انھوں نے عطاء سے انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہس ے روایت کی جو کہ ابراہیم بن نخام کا ایک غلام تھا اس کو انھوں نے مدبر (٭مدبر اس غلام کو کہتے ہیں جس سے اس کا مالک کہہ دے کہ میرے بعد تو آزاد ہے ایسے غلام ...