پسندیدہ شخصیات  

ابراہیم رسغی

                ابو اسحاق ابراہیم بن عبد الرزاق بن ابی بکر بن رزق اللہ بن خلف رسغری المعروف بہ ابنِ محدث: فقیہ،عالم،فاضل،شاعر،بڑے متقی پرہیز گار اور حسن کا مجسمہ تھے۔جمادی الاولیٰ ۶۴۴؁ھ میں موصل میں پیدا ہوئے۔اپنے والد اور علمائے عصر سے تعلیم پائی۔آپ نے قدوری کی شرح لکھی۔رمضان ۶۹۵؁ھ میں دمشق میں وفات پائی۔ (حدائق الحنفیہ)...

ابو بکر المزی

                شمس الدین ابو بکر بن یونس المزی: فقیہ اور محدث تھے،۵۹۳؁ھ میں پیدا ہوئے،ابی مندویہ اور عطار سے بخاری اور ابن حرساتی اور عاش سے مسلم روایت کی،شعبان ۶۸۰؁ھ میں وفات پائی۔ (حدائق الحنفیہ)...

تاج الشریعہ

                عمر بن احمد بن عبید اللہ صدر الشریعہ اول،محبوبی بخاری: تاج الشریعہ لقب تھا۔فقیہ اور عاللم تھے،۶۷۲؁ھ میں وفات پائی۔ان کی کتاب نہایۃ  الکفایہ فی درایۃ الہدایہ فی فروع الفقہ الحنفی مشہور ہے۔بعض کتب میں ان کا نامعمر کی بجائے محمود لکھا ہوا ہے۔(ملاحظہ فرمائیں اصل کتاب صفحہ ۳۳۲) (حدائق الحنفیہ)...

اسماعیل بن سود کین نوری

                شمس الدین ابو طاہر اسمٰعیل بن سود کین بن عبداللہ نوری: صوفی، شاعر، فقیہ،متکلم اور محدث تھے۔۵۴۸؁ھ یا ۵۴۹؁ھ میں قاہرہ  میں پیدا ہوئے۔شیخ ابی عبداللہ بن محمد بن علی بن عربی کی صحبت میں رہے۔مصر میں ابی الفضل محمد بن یوسف غزنوی اور عبداللہ محمد بن حامدارباجی اور حلب میں شریف ابی ہاشم عبد المطلب بن فضل ہاشمی سے سماعت کیا۔۶۴۶؁ھ میں حلب میں وفات پائی۔لواقع الاسرار ولوائح الا...

زید بن حسن کندی بغدادی  

              تاج الدین ابو الیمن زید بن حسن بن زید بن حسن بن سعید بن عصمت بن حمیر حارث الکندی البغدادی: شیخ الحنفیہ،شاعر،ادیب،نحوی،لغوی،محدث، حافظ،قراءاتِ عشر کے امام اور کئی علوم کے مستندِ زمانہ عالم فاضل تھے۔۲۰؍ رمضان۵۲۰؁ھ کو بغداد میں پیدا ہوئے،علی سعدرازی،سبط خیاط،ابی القاسم ہبۃ اللہ بن طبر،قاضی مارستان اور ابی منصور قزاز وغیرہ سے علم حاصل کیا۔بہت عمدہ شعر کہتے تھے۔بادشاہ ان کی بہت عزت ک...

نور الہدےٰ زینبی  

              ابو طالب حسین بن محمد[1]بن علی بن حسن زینبی[2]: نور الہدےٰ لقب،بغداد کے نقیب النقباء اور فقہ حنفی کے زبردست عالم تھے،بڑے وجیہ اور شریف تھے۔ ۴۲۰؁ھ میں پیدا ہوئے۔بعض بادشاہوں کے پاس سفیر بن کر گئے طالبین اور عباسیوں کے نقیم رہے۔پچاس سال مشہدابی حنفیہ میں درس دیا۔۹۲سال کی عمر میں بھی ہوش و حواس صحیح اور قائم تھے۔ماہ صفر ۵۱۲؁ھ میں بغداد میں وفات پائی اور امام ابو حنیفہ کے قریب دفن ہ...

اسماعیل بن سمان رازی

                امام  ابو سعد اسمٰعیل بن علی بن حسین بن محمد بن حسن بن زنجویہ رازی: عابد،زاہد،حافظ،محدث،مفسر،مقر،متکلم،فقیہ اور رجال وانساب اور کئی دوسرے علوم کے ماہر تھے۔حنفی اور شافعی فقہ پر کامل عبور تھا،تین ہزار مشائخ سے علم حاصل کیا،اآخر عمر میں مغترلی ہوگئےتھے۔۲۴؍شعبان ۴۴۵؁ھ کو بمقام رَے وفات پائی اور امام محمد کے قریب دفن ہوئے،بقول ذہنی ان کی بہت سی تصانیف ہیں جن میں ’&...

عبد الرحمٰن درست نیشا پوری

                ابو سعید الحاکم عبد الرحمٰن بن محمد بن محمد بن عزیزی بن محمد بن زید بن محمد المعروف بہ ابن درست: اہلِ خراسان میں سے  تھے۔فقیہ،شاعر،ادیب،لغوی اور عربی کے بڑے عالم فاضل تھے۔علم لغت میں جوہری کے شاگرد اور واحدی کے استاد ہیں۔۳۵۷؁ھ میں پیدا ہو گئے تھے۔ان کی کتاب رد علی زجاجی اور دیوان شعر ان کی یادگار ہے۔بعض کتب میں ابن درست کی بجائے ابنِ دوست لکھا ہے۔ (حدائق الحنفیہ)...

خلیل سجزی

                ابو سعد خلیل ابن احمد بن محمد بن خلیل بن موسیٰ بن عبداللہ بن عاصم سجزی: عالم،ادیب،ناثر،ناثم،واعظ اور فقیہ تھے۔اپنے دور میں شیخ حنفیہ تھے۔ فارس،خراسان،حجاز،شام،جزیرہ اور دور  دراز کا سفر کیا،سمر قند کے قاضی مقرر ہوئے اور وہیں جمادی الاخریٰ ۳۷۸؁ھ میں وفات پائی جواہر المضیہ میں سجزی کی بجائے شجری اور سنِ وفات ۳۶۸؁ھ لکھا ہے،ان کی تصانیف میں’’دعوات والآداب وال...

ابراہیم بن معقل نسفی

                حافظ امام قاضی ابو اسحاق ابراہیم بن معقل بن حجاج بن خراش بن یزید بن دوست سانجنی نسفی: محدث مفسر اور فقیہ تھے،نسف کے قریب قصبہ سانجن میں پیدا ہوئے،طفیل بن زید کے بعد اہل نسف کے امام اور قاضی بنے۔اہلِ سنت اور اصحاب حدیث میں جلیل القدر ثقہ فاضل شمار کیے جاتے تھے۔ان کی روایت کی بڑی شہرت تھی،خراسان،عراق،شام،حجاز اور مصر کا سفر کیا اور بڑے بڑے ائمہ مثل ابی رجا،قتیبہ بن سعید عسق...