شیخ جعفر کوفی
...
...
طاہر بن سلام[1] بن قاسم بن احمد خوارزمی المعروف بہ سعد غدبوش : علم سید جلال الدین کرلانی مصنف کفایہ سے اخذ کیا،جب حج کر کے مصر میں آئے تو ۷۷۱ھ میں ایک کتاب نہایت لطیف جواہر الفقہ دس ابواب پر تصنیف فرمائی اور اس کی تصنیف سے غرہ رمضان کو فارغ ہوئے ابتداء اس کی اس طرح پر ہے الحمد اللہ الذی بیدہ مقالید الامور الخ۔ 1۔ ابو سعید انصاری’’ہدیۃ العارفین‘&l...
مصطفیٰ بن ابراہیم الشہیر بہ تمجید زادہ: مصلح الدین لقب تھا،بڑے صالح فائق فی العلوم تھے۔مدت تک سلطان محمد خاں کے معلّم رہے اور تفسیر بیضاوی پر نہایت عمدہ و مفید حواشی تین مجلد میں کشاف سے تحریر کیے[1] 1۔ ۸۴۲ھ کے قریب وفات پائی۔ (معجم المؤلفین) (حدائق الحنفیہ) ...
محمود بن احمد بن عبید اللہ بن ابراہیم محبوبی: تاج الشریعہ لقب تھا۔ عالم فاضل،نحریرکامل،بحر ذاخر،جر فاخر،صاحبِ تصانیف جلیلہ تھے۔علم اپنے باپ صدر الشریعہ احمد سے حاصل کیا اور کتاب وقایہ کو واسطے حفظ کرنے اپنے پوتے صدر الشریعہ عبید اللہ مسعود بن محمود کے ہدایہ سے منتخب کیا اور فتاویٰ و واقعات اور شرح ہدایہ تصنیف کی[1] 1۔ ان کتب کے مصنف برہان الشریعہ محمو دبن عبید اللہ بن ابراہیم محبوبی مت...
محمود بن حسین بن اسعد بلخی: ابو محمد کنیت تھی،امام کبیر،فاضل جلیل القدر،جامع علوم و فنون تھے۔علوم یوسف بن عمر صاحب جامع مضمرات سے حاصل کیے اور کتاب افتتاح شرح دعائے استفتاح میں تصنیف کی۔ (حدائق الحنفیہ)...
فضل اللہ بن محمد بن ایوب المنتسب الی ماجو: امام،فقیہ،اصولی،راس ارباب حقیقت و طریقت تھے۔علم یوسف بن قمر صوفی صاحب جامع المضمرات شرح قدوری سے حاصل کیا اور تصوف کو رکن الدین فیض اللہ متوفی ۷۳۵ھ بن ابی المغانم صدر الدین بن شیخ الاسلام بہاء الدین کریا ملتانی سے اخذ کیا اور فتاویٰ صوفیہ تصنیف کیا مگر ابن کمال لکھتے ہیں کہ یہ فتاویٰ کتب غیر معتبرہ میں سے ہے،جب تک اس کی مطابقت اصول سے معلوم ن...
محمد بن شہاب ابن یوسف بن عمر بن احمد کردری: ناصر الدین لقب تھا۔ علوم فروع واصول اور منقول و معقول کے جامع تھے اور محمد بن محمد بن شہاب بزازی متوفی ۸۲۸ھ صاحبِ فتاویٰ بزازیہ کے والدِ ماجد تھے۔فقہ آپ نے سید جلال الدین مصنف کفایہ شرح ہدایہ سے پڑھی۔ (حدائق الحنفیہ)...
محمد[1]احمد بن ابی احمد سمر قندی:ابو بکر کنیت،علاؤالدین لقب تھا۔اپنے زمانہ کے شیخ کبیر فاضل بے نظیر،فقیہ جلیل القدر تھے،فقہ ابی المعین میمون مکحولی اور صدر الاسلام ابی الیسر بزدوی سے پڑھی اور کتاب تحفۃ الفقہاء تصنیف کی اور آپ سے ابو بکر بن مسعود صاحب بدائع متوفی ۵۸۷ھ نے اور ضیاء الدین محمد بن حسین استاد صاحب ہدایہ نے فقہ پڑھی۔آپ کی ایک بیٹی فاطمہ نام بڑی فقیہہ علامہ تھی جس نے آپ سے فقہ پڑھی اور آپ کے تحفہ کو حفیظ کیا یہاں تک کہ فتاویٰ پر آ...
محمد بن حسن بن محمد کاشانی: برہان الدین لقب اور ابو عبداللہ کنیت تھی، امام فاضل ،شیخ کامل،فروع واصول کے حافظ تھے۔آپ کے وقت میں حدیث میں کوئی آپ سے اھفظ نہ تھا۔فقہ نجم الدین عمر نسفی تلمیذ صدر الاسلام ابی الیسر بزدوی سے پڑھی اور ۵۷۶ھ میں بغداد میں حج کے ارادے سے آئے اور وہاں حدیث کو نسفی سے لکھا۔آپ سے اشرف بن نجیب بن محمد ابو الفصل کاشانی اور شمس الائمہ محمد بن عبد الکریم تر کستانی المعروف بہ برہان الائمہ نے فقہ پڑھی۔کاشان ایک شہر عطیم الشان ہے ج...