پسندیدہ شخصیات  

(سیّدہ ) امِ مسعود( رضی اللہ عنہا)

ام مسعود بن حکم،محمد بن اسحاق نے حکیم بن حکیم بن عباد بن حنیف سے،انہوں نے مسعود بن حکم سے انہوں نے اپنی والدہ سےروایت بیان کی وہ کہتی ہیں،کہ میں گویا اب بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سفیر خچر پر سوار شعبِ انصاری میں گھومتادیکھ رہی ہوں،وہ کہتے پھرتے ہیں،آج کھانے پینے کا دن ہے۔ اس حدیث کو یزید بن ہا د نے عبداللہ بن ابی سلمہ سے،انہوں نے عمروبن سلیم سے،انہوں نے اپنی والدہ سے روایت کیا،تینوں نے ان کا ذکر کی...

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن ثابت الانصاری: ان کا تعلق بنو النبیت یعنی عمرو بن مالک بن اوس سے تھا، جناب مالک اور ان کے بھائی ان لوگوں میں شامل تھے، جنھیں وعر کے سے بئر معونہ کے مقام پر شہید کردیا گیا تھا۔ واقدی نے اس کا ذکر کیا ہے۔ اور ابوموسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے۔ ...

(سیّدہ)صفیہ(رضی اللہ عنہا)

صفیہ دختر ابو عبید جو مختار بن ابوعبید ثقفی کی بہن تھیں،ان کا نسب ہم ان کے والد کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں،انہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی،ان کے شوہر کا نام عبداللہ بن عمر تھا،انہیں حضور اکرم سے سماع ثابت نہیں،نافع نے ان سے روایت کی،تینوں نے ان کا ذکر کی ہے۔ ...

(سیّدہ ) امِ مبشر( رضی اللہ عنہا)

ام مبشر دختر براء بن معرور انصاریہ،ایک روایت کے مطابق وہ زید بن حارثہ کی زوجہ تھیں،ان سے جابر بن عبداللہ وغیر ہ نے روایت کی،اس خاتون نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی احادیث روایت کیں،جن میں سے ایک یہ بھی ہےیحییٰ نے کتابتہً باسنادہ ابن ابی عاصم سے، انہوں نے ابوبکر بن ابی شیبہ سے،انہوں نے محمد بن عبداللہ بن نمیر سے،انہوں نے عبداللہ بن ادریس ے،انہوں نے اعمش سے،انہوں نے ابو سفیان سے،انہوں نے جابر سے،انہوں نے مبشر سے،انہوں نے رسولِ...

(سیّدہ ) امِ مبشر( رضی اللہ عنہا)

امِ مبشر زوجۂ زید بن حارثہ انصاریہ،ایک روایت میں ہے،کہ یہ خاتون اور اول الذکر دونوں ایک ہیں،اور ایک روایت اس کے خلاف ہے،چنانچہ ابوموسیٰ اور ابونعیم نے اس خاتون کو اوّل الذکر سے مختلف گرداناہے،مگر ابن ابی عاصم نے دونوں کو علیحدہ علیحدہ شمار کیا ہے،اور دختر براء بن معرور کے ترجمے میں وہ حدیث بیان کی ہے،جس میں اہلِ بدر کی فضیلت کا ذکر ہے،اور اس ترجمے میں وہ حدیث بیان کی ہے،جو ابن ابی حبہ اور ابوالفرج بن ابوالرجاء نے باسنادہما تا مسلم ب...

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن ثعلبہ: ابوموسیٰ کا بیان ہے کہ میں نے ابوعبداللہ بن مندہ کی تحریروں کے ایک جزو پر لکھا دیکھا اس میں مقاتل بن سلیمان نے ضحاک سے اور اس نے جابر بن عبداللہ سے یہ روایت درج تھی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں مالک بن ثعلبہ کے ایک امیر کبیر نوجوان تھا۔ ایک دن وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مجلس کے قریب سے گزرا آپ اس وقت وَالَّذِیْنَ یَکْنِزون الذہب والفضۃ والی آیتِ مبارکہ پڑھ رہے تھے ، اس...

(سیّدہ ) امِ محمد( رضی اللہ عنہا)

ام محمدیہ انصاریہ،عمربن ذر نے عبیداللہ بن حجاب سے،انہوں نے ام محمد انصاریہ سےروایت کی، حضوراکرم نے فرمایا،جو شخص کھانا کھاتے اور پیتے وقت ذیل کے کلمات استعمال کرے،اسے اس کھانے اور پینے سے کوئی ضرر نہ پہنچے گا۔ "بِسمِ اللہِ خَیرَالاَسمَاءِ،بِسمِ اللہِ رَبِّ الاَرضِ وَالسَّماءِ،بِسمِ اللہِ لَایَضُرُّ مَعَ اَسمِہٖ شَیءٌ ابوموسیٰ نے انکا ذکرکیاہے۔ ...

(سیّدہ ) امِ محمد( رضی اللہ عنہا)

ام محمد بن حاطب بن حارث،یہی خاتون ام جمیل دختر مجلل ہیں،باب جیم میں انکا ذکر ہو چکا ہے، بقولِ جعفر ایک روایت میں ان کا نام فاطمہ مذکور ہے،انہیں ام محمد اس لئے کہتے تھے،کہ ان کے بیٹے کا نام محمد تھا،اور کنیت کم ہی استعمال ہوئی،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ ) امِ محمدخولہ( رضی اللہ عنہا)

ام محمد خولہ دختر قیس،آدم بن ابولیاس نے ابومعشر سے،انہوں نے سعید المقبری سے،انہوں نے عبید سنوطا سے روایت کی،کہ ایک بار خولہ دختر قیس ہمارے ہا ں آئیں(وہ پیشتر ازیں حضرت حمزہ کی زوجہ تھیں،ان کے بعد ان سے نعمان بن عجلان سے نکاح کرلیاتھا)ہم نے ان سے کہا،ہمیں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی حدیث سنائیے،اس پر ان کے خاوند نعمان نے کہا،تم بنیِ کریم کی حدیث سنانے لگے ہو،حالانکہ بغیر از ثبوت آپ سے کوئی بات منسوب کرنابہت بڑا گناہ...

(سیّدہ ) امِ مرثد( رضی اللہ عنہا)

ام مرثد اسلمیہ،ایک روایت میں غفویہ آیاہے،فتح مکہ کے دن اسلام لائیں اور حضور اکرم سے بیعت کی،ان سے ام خارجہ،زوجۂ زیدبن ثابت نے روایت کی،کہ ہم حضورِ اکرم کے ساتھ مدینے سے نکلیں اور آپ رعل کے مقام پر انصار کے ساتھ تھے،آپ نے فرمایا،کہ اس وادی میں جس کے پاؤں کی آہٹ سنائی دے رہی ہے اور جو جلد ہی تمہارے سامنے نمودارہوگاوہ اہلِ جنت سے ہے، اتنے میں حضرت علی آتے دکھائی دئیے۔ اس مکی بن ابراہیم نے ابوبکر بن عبداللہ بن ابو ربیعہ سے،ان...