(سیّدہ )لیلی( رضی اللہ عنہا)
لیلی دختر رباب بن حنیف انصاریہ،از بنوعوف بن خرزج بقول ابنِ حبیب حضور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ...
لیلی دختر رباب بن حنیف انصاریہ،از بنوعوف بن خرزج بقول ابنِ حبیب حضور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ...
نویلہ دختر اسلم،ایک روایت میں مسلم مذکور ہے،بقول ابو نعیم اور ابن مندہ،یہ خاتون جعفر بن محمود بن مسلمہ کی دادی تھیں،بقولِ ابو عمر نویلہ دختر اسلم انصاریہ نے دونوں قبلوں کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی،ان کی حدیث کے راوی جعفر بن محمود ہیں،جنہوں نے اپنی دادی نویلہ سے روایت کی۔ یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے محمد بن سنان سے ،انہوں نے یزید بن اسحاق سے بن ادریس سے،انہوں نے ابراہیم بن جعفر سے،انہوں نے اپنے والد...
لیلی دختر ثابت منذر انصاریہ از بنو مالک بن نجار،بقول ابنِ حبیب حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ...
لیلی دختر سماک بن ثابت بن سفیان بن جثم بن عمرو بن امرءالقیس انصاریہ از بنو حارث بن خزرج، بقولِ ابن حبیب حضورِاکرم سے بیعت کی۔ ...
لیلی غفاریہ،یہ خاتون حضورِاکرم کے ساتھ غزوات میں زخمیوں کی مرہم پٹی اور مریضوں کی تیمارداری کے لئے جایا کرتی تھیں،ان سے موسیٰ بن قاسم نے یہ بات اسی طرح روایت کی ہے، انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث روایت کی،کہ آپ نے جناب عائشہ سے فرمایا، کہ سب سے پہلے ایمان قبول کرنے والے علی بن ابی طالب تھے،تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ...
لیلی جو عائشہ صدیقہ کی آزاد کردہ کنیز تھیں،ان سے ابوعبداللہ مدنی نے روایت کی،انہوں نے حضورِ اکرم کی خدمت میں گزارش کی،یارسول اللہ!آپ بعض اوقات بیت الخلاء سے نکلتے ہیں،تو میں آپ کے بعد داخل ہوئی ہوں،وہاں مجھے سوائے کستوری کی خوشبو کے اور کچھ نظر نہیں آتا،فرمایا،انبیا کے اجسام اس مادے سے بنائے گئے ہیں،جس سے اہلِ جنت کے جسم بنائے گئے ہیں،اس لئے ہمارے جسم سے جو غلاظت نکلتی ہے،اسے زمین نگل لیتی ہے،(یہ حدیث راوی کا اختراع ہے)۔ اب...
لیلی جو عبدالرحمٰن بن ابی لیل کی پھوپھی تھیں،حضورِ اکرم کے بیعت کی،اور آپ سے روایت بھی کی،ام حمادہ دختر محمد بن عبدالرحمٰن بن ابی لیلی نے اپنی پھوپھی سے روایت کی،کہ ام لیلی اس کے لئے میں قمیض چادر اور اوڑھنی ہر مہینے رنگا کرتی تھی،اور اسی طرح کپڑوں کو رنگدار پانی میں ڈبو دیتی تھی، اور کہا کرتی کہ انہوں نے حضور نبیِ کریم سےانہی امور پر بیعت کی ہے۔ غسام نے ام لیلی اور ابوعمر نے لیلی لکھا ہے،واللہ اعلم۔ ...
لیلی سدوسیہ جو بشیر بن خصاصہ کی زوجہ تھیں،ان سے ایاد بن لقیط نے روایت کی،حضور اکرم نے ان کے خاوند کا نام زجم سے بدل کربشیر کردیا تھا،لیلی سے مروی ہے،کہ انہوں نے دودن کا روزہ رکھنے کی خواہش کی،انہوں نے شوہر سے ذکر کیا،تو انہوں نے کہا،کہ حضور نبی کریم نے ایسے روزے سے جو یہود کا معمول تھا،منع فرمایا ہے،آپ کا فرمان ہے،کہ دن کو روزہ رکھو اور رات کو افطار کرو، تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ...
لمیس دختر عمرو بن حرام انصاریہ،بقول اَبن حبیب انہیں حضورِاکرم سے بیعت حاصل ہوئی۔ ...
لسیبہ دختر کعب اور ایک روایت میں دختر حرب آیا ہے،ام عمارہ انصاریہ از بنو نجار،طبرانی نے ان کا نام لام سےلکِھاہے،لیکن زیادہ تر نسیبہ نون سے لکھاجاتا ہے،ہم اگلے باب میں پھر ذکر کریں گے، ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ذکرکیا ہے۔ ...