(سیّدہ )اُمیمہ ( رضی اللہ عنہا)
اُمیمہ دختر خلف بن اسعد بن عامر بن بیاضہ بن سبیع بن جعثمہ بن سعد بن ملیح بن عمرو بن ربیعہ خزاعیہ،یہ خاتون طلحہ بن عبداللہ بن خلف کی پھوپھی تھیں،جنہیں طلحتہ الطلحات کا لقب حاصل تھا،جناب امیمہ خالد بن سعید بن عاص کی زوجہ تھیں،جو ہجرت کر کے خاوند کے ساتھ حبشہ چلی گئی تھیں،بقولِ ابن اسحاق ان کا نام امینہ تھا،ایک روایت میں ہمینہ مذکور ہے،حبشہ میں ان کے بطن سے ایک لڑکا خالد نامی اور ایک لڑکی امہ پیدا ہوئی،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے،لیکن ابن...