پسندیدہ شخصیات  

(سیّدہ )خضرہ( رضی اللہ عنہا)

خضرہ،ابو کریب نے معاویہ بن ہشام سے انہوں نے سفیان سے انہوں نے جعفر بن محمد سے انہوں نے والد سے روایت کی،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ایک خادمہ کانام خضرہ تھا،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )نسیبہ( رضی اللہ عنہا)

نسیبہ دخترِ حارث ام عطیہ انصاریہ،وہ اپنی کنیت سے مشہورہیں،ان کا ذکر کنیتوں کے تحت زیادہ تفصیل سے آئے گا،یہ و ہ خاتون ہیں جنہوں نے حضورِاکرم کی صاحبزادی کو غسل دیا تھا،ان سے حفصہ دختر سیرین نے روایت کی،یہ ابوعمر کا قول ہے،لیکن ابن مندہ اور ابونعیم نے انہیں دختر کعب لکھا ہے اور نیز لکھاہے،کہ اسی خاتون نے حضوراکرم کی صاحبزادی کو غسل دیا تھا،اور ان کا نام امِ عمارہ نسیبہ دختر کعب لکھا ہے،لیکن ابوعمر نے ان کا نام ام عطیہ دختر حارث بیان ...

(سیّدہ )نسیبہ( رضی اللہ عنہا)

نسیبہ دختر کعب بن عمرو،ام عمارہ انصاریہ،بیعت عقبہ میں تھیں،ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے، انہوں نےابنِ اسحاق سے بہ سِلسلۂ حاضرین عقبہ بیان کیا ہے ،کہ بنو خزرج سے باسٹھ(۶۲)مرد جن میں نو نقیب تھے،اور دو خواتین شریک ہوئی تھیں،خیال ہے کہ خواتین نے بھی حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی،لیکن آپ ان سے ہاتھ نہیں ملاتے تھے،بلکہ ہاتھ اٹھارکھتے،اور جب وہ اقرار کر چکتیں تو فرماتے،جاؤ،تمہاری بیعت ہوگئی۔ جن خواتین نے حضورِ اکرم صل...

(سیّدہ )لہیہ( رضی اللہ عنہا)

لہیہ جوحضرت عمر کی ام ولد تھیں،انہیں صحبت حاصل ہوئی،جعفر نے انہیں صحابیہ شمار کیا ہے اور باسنادہ زہری کے بھتیجے سے،انہوں نے چچاسے روایت کی،کہ اہلِ علم کی ایک جماعت نے ام المومنین حفصہ کایہ واقعہ بیان کیا کہ انہوں نے ایک دن لہیہ کو بھیجا،کہ جاؤاور دیکھو،کہ رسول اکرم میرے گھر سے نکل کر کس بیوی کے پاس گئے ہیں،لہیہ نے آپ کو ام المومنین صفیہ کے حجرے میں پایا،اور انہیں بتادیا،حفصہ کہہ رہی تھیں،اس یہودیہ نے آپ کو دھوکا دیا ہے،ام المومنین ...

(سیّدہ )لیلی( رضی اللہ عنہا)

لیلی دختر عبداللہ بن عبد شمس بن خلف بن ضرار بن عبداللہ بن قرط بن رزاح بن عدی بن کعب قرشیہ عدویہ،یہ وہی خاتون ہیں جن اک عرف الشفاء تھا،یہ جعفر بن محمد بن حبان کا قول ہے، ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )لیلی( رضی اللہ عنہا)

لیلی دختر ابی حثمہ بن حذیفہ بن غانم بن عامر بن عبداللہ بن عبید بن عویج بن عدی بن کعب بن لوئی قرشیہ عدویہ،عامر بن ربیعہ کی زوجہ تھیں،اور بیٹے کا نام عبداللہ اور کنیت ام عبداللہ تھی دونوں ہجرتیں کیں،اور دونوں قبلوں کی طرف منہ کرکے نماز اداکی،ان سے الشفاء نے روایت کی،نیز یہ پہلی خاتون ہیں جو مدینے میں بحیثیت مہاجر داخل ہوئیں،ایک روایت میں ام سلمہ پہلی مہاجر خاتون ہیں۔ ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے محمد بن اسحاق سے،انہوں نے ع...