(سیّدہ )لیلی( رضی اللہ عنہا)
لیلی دختر اطنابہ بن منصور بن معیص بن جَثم انصاریہ از بنو حبلی،بقولِ ابنِ حبیب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ...
لیلی دختر اطنابہ بن منصور بن معیص بن جَثم انصاریہ از بنو حبلی،بقولِ ابنِ حبیب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ...
نسکیہ ام عمرو بن جلاس،ان سے حبیبہ دختر سمعان نے روایت کی،ابوموسیٰ نے اذناً احمد بن عباس سے، انہوں نے محمد بن عبداللہ (ح) ابوموسیٰ نے حسن بن احمدسے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے، انہوں نےسلیمان بن احمد سے،انہوں نے محمد بن عبداللہ حضرمی سے،انہوں نے عبداللہ بن حکم بن ابی زیاد قطوانی سے،انہوں نے عبداللہ بن موسیٰ سے،انہوں نے ابراہیم بن اسماعیل سے،انہوں نے حبیبہ دختر سمعان سے،انہوں نے نسکیہ امِ عمرو سے روایت کی کہ حضرت عائشہ نے غلام کو کہا ...
لیلی دختر حکیم انصاریہ اوسیہ،یہ وہ خاتون ہے جس نے اپنا نفس حضورِ اکرم کو ہبہ کردیاتھا،چنانچہ احمد بن صالح مصری نے انہیں ازواج النبی میں شمار کیاہے،لیکن اور کسی نے ایسا نہیں کیا،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے،لیکن میں اسے تصحیف شمارکرتاہوں،کیونکہ جس خاتون نے اپنا نفس آپ کو ہبہ کردیاتھا، وہ انصاریہ اوسیہ تھیں اور ان کے والد کانام خطیم تھاا،حکیم اور خطیم کی تجنیس لفظی سے ابوعمر کو غلطی لگی،اور خطیم کو حکیم سمجھ بیٹھے،واللہ اعلم۔ ...
لیلی دختر عبادہ انصاریہ ساعدیہ جو عبادہ بن عبادہ کی ہمشیرہ تھیں،بقولِ ابنِ حبیب حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ...
لیلہ دختر خطیم بن عد ی بن عمروبن سواد بن ظفر بن خزرج بن عمرو انصاریہ ظفریہ قیس بن خطیم کی ہمشیرہ تھیں،یہ خاتون حضورِ اکرم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،اور گزارش کی،اے ہَوا سے زیادہ سخی میں لیلی دختر خطیم ہوں،میں اپنا نفس پیش کرتی ہوں،آپ مجھ سے نکاح کرلیں،فرمایا،مجھے منظور ہے اس پروہ اپنے قبیلےمیں واپس گئیں،اور بتایا،کہ انہوں نے آپ سے نکاح کرلیا ہے،انہوں نے کہا،تونے کیاکیا؟ تُو تو ایک دوسر ے آدمی کی بیوی ہےکہااور آپ کی اور کئی بیویاں ہی...
نتیلہ دختر قیس بن جریر بن عمرو بن عوف بن مبذول انصاریہ از بنو مازن بقول ابن حبیب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی۔ ...
لیلی دخترنہیک بن اساف بن عدی بن جثم بن مخدعہ،یہ خاتون براء کی ہمشیرہ تھیں بقولِ ابن حبیب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ...
لیلی دختر قانف ثقفیہ،ابویاسر نے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے یعقوب بن ابراہیم سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے،انہوں نے بن حکیم ثقفی سے (جوقرآن کے قاری تھے)انہوں نے ایک آدمی سے،جوعروہ بن مسعود کی اولاد سے تھااور جس کا نام داؤد تھااور جسے ام حبیبہ دختر ابوسفیان نے جنا تھا،انہوں نے لیلی دخترِ قانف سے روایت کی،کہ وہ ان لوگوں میں شامل تھیں،جو حضورِ اکرم کی صاحبزادی ام کلثو م کے غسل کےوقت موجود تھیں، ...
نوار دختر مالک بن صرمہ از بنوعدی بن نجار،یہ خاتون زید بن ثابت کی والدہ تھیں جو فقیہ اور کاتبِ وحی تھے،انہوں نے حضورِ اکرم سے روایت کی اور ان سے ام سعد دختر اسعد بن زرارہ نے روایت کی،تینو نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ...
لیلی دختر ربعی بن عامر بن خلدہ انصاریہ از بنو بیاضہ،بقول ابن حبیب انہوں نے حضور سے بیعت کی۔ ...