پسندیدہ شخصیات  

ابوزہیر ثقفی رضی اللہ عنہ

ابوزہیر ثقفی،ابویاسر نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے،انہوں نےاپنے والد سے،انہوں نے عبدالمالک بن عمرواور شریح المعنی سے،ان دونوں نے نافع بن عمرسے،انہوں نے امیہ بن صفوان سے انہوں نے ابوبکر بن ابوزہیر ثقفی سے،انہوں نے والدسے،انہوں نے رسولِ اکرم سے،طائف کے ایک مقام ثناہ یا ثناوہ میں سُنا آپ نے فرمایا،اے لوگو تم جلد ہی اہلِ جنّت اور اہلِ جہنم یا اچھے بُرے میں تمیز کرناسیکھ لوگے،ایک آدمی نے دریافت کیا،یارسول اللہ! وہ کیسے!...

ابوزیدانصاری رضی اللہ عنہ

ابوزیدانصاری رضی اللہ عنہ،ابوزید کے داداتھے،اوربنوحارث بن خزرج سے تعلق رکھتے تھے، انہیں صحبت نصیب ہوئی،ابنِ نمیر وغیرہ کہتے ہیں،کہ ابوزید تین تھے،ابوزید جامع القرآن ابوزید جو غزوہ بن ثابت کے داداتھے،ابوزید جو ابوزید نحوی کے داداتھے،بقول ابوعمر،ابوزید چھ تھے،جیسا کہ ان کی کتاب میں مذکور ہے۔ ...

ابوزیداوس یا معاذ رضی اللہ عنہ

ابوزیداوس یا معاذ،اس میں شبہ ہے،ایک روایت کے روسے یہ وہی ابوزیدہیں،جنہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں قرآن حکیم جمع کیا تھا،بقول علی بن مدینی جن صاحب نے جمع قرآن کیا تھا،ان کا نا م اوس تھا،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوزیدقیس بن عمروالہمدانی رضی اللہ عنہ

ابوزیدقیس بن عمروالہمدانی،انہوں نے حصین الحارثی کے ساتھ بنومراد کے خلاف جنگ کا معاہدہ کیا تھا،پھرانہوں نے اسلام قبول کرلیا،اورحضورِاکرم نے انہیں اپنی مکاتبت سے نوازا،یہ ہشام کلبی کا قول ہے۔ ...

ابوزیدقیس بن سکن رضی اللہ عنہ

ابوزیدقیس بن سکن بن قیس بن زعوراءبن حرام بن جندب بن عامربن غنم بن عدی بن نجار انصاری،خزرجی،بخاری،اپنی کنیت سے مشہورہیں،غزوۂ بدرمیں موجودتھے،ابوجعفرنے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائےبدرازبنوعدی بن نجاروازبنوحرام بن جندب،ابوزیدقیس بن سکن نام لیاہے،پہلاقول ابن اسحاق اورابوعمرکاہے،واقدی اور ابن کلبی نے انہیں جامعین قرآن میں شامل کیا ہے،اوراس کی دلیل انس بن مالک کایہ قول ہےکہ جامعین قرآن میں میرا...

ابوزیدسعدبن عبید رضی اللہ عنہ

ابوزیدسعدبن عبید بن نعمان بن قیس بن عمروبن زید بن امیہ بن صبیعہ بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس انصاری،اوسی کہتے ہیں،یہ ان لوگوں میں سے ہیں، جنہوں نے حضورِاکرم کے عہد میں قرآن جمع کیا تھا،ایک گروہ کا خیال ہے کہ ان کا نام محمدبن نمیر تھا،ہوسکتاہےکہ دونوں نے قرآن جمع کیاہو۔ قتادہ نے جناب انس سے روایت کی کہ بنوخزرج اور اوس مناقب میں باہم مقابلہ کیا کرتے تھے، بنواوس کہتے ہم میں س...

ابوزیدثابت بن زید انصاری رضی اللہ عنہ

ابوزیدثابت بن زیدانصاری،بقول عباس وہ دوری تھے،یحییٰ بن معین سے میں نے سنا کہ اس ابوزید کے بارے میں جس نے قرآن جمع کیاتھا،پوچھاگیا،توابوعمر نے کہا،کہ میں زید بن ثابت کے علاوہ اور کسی کو نہیں جانتا،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...